حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 542
حقائق الفرقان ۵۴۲ سُورَةُ الْبَقَرَة تفسیر ثَلثَةَ قُرُو ۔ یہ عدت کی مدت ہے۔ قرء کہتے ہیں حیض کو اور طہر کو بھی۔ اللہ تعالیٰ اپنی خاص حکمت سے ایسے ذو عمل الفاظ قرآن مجید میں لاتا ہے تا کہ جنہیں قرآن کا عشق ہے ان کے لئے تدبر کا میدان وسیع ہو۔ ایک بڑے بزرگ گزرے ہیں جو کہتے ہیں میں نے بخاری رسول علیہ السلام سے سبقاً سبقاً پڑھی ہے۔ جب قرء کی بحث آئی تو میں نے عرض کیا یہ حیض ہے؟ یا رسول اللہ ! تو فرما یا إِذَا فَرَغَتْ مِنْ قَرْء مکر رسہ کر ر عرض کیا پھر بھی آپ نے یہی قرء کا لفظ فرمایا۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۲۷ مورخه ۲۹ را پریل ۱۹۰۹ صفحه ۴۰) قروء ۔ اس کے معنوں میں اختلاف ہے طہر یا حیض ۔ تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۴۲) اسلام نے عورت کو صاف اجازت دی ہے وہ بھی واقعات ضروری کے پیش آنے پر مرد سے طلاق لے سکتی ہے۔ اسے اسلام کی اصطلاح میں خلع کہتے ہیں۔ بایں ہمہ خدا تعالیٰ کی کتاب فرماتی ہے وَ لَهُنَّ مِثْلُ الَّذِي عَلَيْهِنَّ بِالْمَعْرُوفِ ( البقرة : (۲۲۹) اور عورتوں کے حقوق کی رعایت مردوں کے ذمہ ویسی ہے جیسی کہ عورتوں پر مردوں کے حقوق کی۔ ہم نے تمام دنیا کے قوانین اور آسمانی کتابوں میں وہ آزادی اور حقوق عورتوں کے نہیں دیکھے جو قرآن کریم میں بیان کئے ہیں۔ ( نور الدین بجواب ترک اسلام ۔ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۹۶) نکاح کے فوائد دو قسم کے ہوتے ہیں اول شخصی منافع ۔ دوم - نوعی مقاصد شخصی منافع میں مثلاً ا۔ حفظ صحت بعض بیماریوں میں ۔ ۲ ۔ آرام یار و غمگسار کے ساتھ ہونے کا۔ ۳۔ قوائے شہوانی کے اقتضاء کا طرفین سے بلا مزاحمت پورا ہونا ۔ ۴۔ ان قوائے انسانیہ کا نشوونما جن کے باعث انسان دوسرے سے تعلق پیدا کرتا یا کسی کا لحاظ کرتا ہے۔ ۵۔ حلم و مروت و برد باری کا اسی مدرسہ میں سبق حاصل ہوتا ہے۔ امور خانہ داری کی اصلاح ۔ حفظ ننگ و ناموس و حفظ مال و اسباب ۔ نوعی مقاصد مثلاً حفظ نوع ، تربیت اولاد ۔ کیونکہ بے تحقیق نطفوں کی علی العموم خبر گیری نہیں ہوا کرتی ۔ روسی شاہی خانہ زاد اول تو خصوصیت سلطنت کے باعث مستثنیٰ ہیں پھر سوائے