حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 541 of 680

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 541

حقائق الفرقان ۵۴۱ سُوْرَةُ الْبَقَرَة لِتَسْكُنُوا إِلَيْهَا (الروم:۲۲) مگر بعض ایسے لوگ ہیں کہ نکاح کر کے نہ تو بساتے ہیں نہ طلاق دیتے ہیں۔طلاق کی اجازت پر اگر یہ عمل کرتے تو عورتوں پر یہ ظلم وستم نہ ہوتا۔میں نے دنیا بھر میں مکہ ایک ایسا شہر دیکھا جہاں عورت کو ذرا بھی تکلیف ہو تو وہ قاضی کی عدالت میں چلی جاتی ہے۔اسی وقت شوہر کو بلایا جاتا ہے اور حکم ہوتا ہے کہ یا تو ابھی طلاق دو یا آئندہ نیک سلوک کی ضمانت دو۔دیکھو میں تمہیں تاکید کرتا ہوں کہ عورتیں بہت ہی کمزور ہیں۔تم ان مظلوموں پر رحم کرو۔ان سے نیکی کے ساتھ معاشرت کرو۔لَهُنَّ مِثْلُ الَّذِى عَلَيْهِنَّ " (البقرة: ۲۲۹) کو یا درکھو۔اگر نشوز کا خوف ہو کوئی لڑائی ہوتو ایک اپنے قبیلے سے ایک اس کے قبیلے سے حکم مقرر کر کے جلد فیصلہ کر دو۔حتی الوسع عفو و درگذر، چشم پوشی سے کام لو۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وصیت ہے اِستَوْصُوا بِالنِّسَاء خَيْرًا۔اسے مت بھولو۔ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۲۷ مورخه ۱/۲۹ پریل ۱۹۰۹ ء صفحه ۴۰،۳۹) ۲۲۹ - وَالْمُطَلَّقْتُ يَتَرَبَّصْنَ بِاَنْفُسِهِنَّ ثَلَثَةَ قُرُوءٍ وَلَا يَحِلُّ لَهُنَّ اَنْ يَكْتُمْنَ مَا خَلَقَ اللهُ فِى اَرْحَامِهِنَّ إِنْ كُنَ يُؤْمِنَ بِاللهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ وَ بُعُولَتُهُنَّ أَحَقُّ بِرَيْهِنَّ فِي ذَلِكَ إِنْ أَرَادُوا إِصْلَاحًا ۖ وَلَهُنَّ مِثْلُ الَّذِى عَلَيْهِنَّ بِالْمَعْرُوفِ وَلِلرِّجَالِ عَلَيْهِنَّ دَرَجَةُ ، وَاللهُ عَزِيزٌ حَكِيمٌ - ترجمہ۔اور طلاق پائی ہوئی عورتیں اپنے کو روکے رکھیں تین حیض یا تین طہر ( کے اندر نکاح نہ کریں) اور انہیں جائز نہیں کہ چھپارکھیں اس کو جو پیدا کیا اللہ نے ان کے پیٹوں میں اگر وہ اللہ پر ایمان رکھتی ہیں اور پچھلے دن پر اور اُن کے خاوند زیادہ حق دار ہیں اُن کو لوٹا لینے کے اس مدت میں اگر چاہیں اچھی طرح رکھنا۔اور عورتوں کا بھی حق ہے جیسا مردوں کا اُن پر حق ہے دستور کے مطابق اور مردوں کو عورتوں پر فوقیت ہے۔( تو عورتیں مردوں کو حقارت سے نہ دیکھیں ) اور اللہ زبردست حکمت والا ہے۔لے تا کہ تم آرام پاؤ ان کے ساتھ۔ہے اور عورتوں کا بھی حق ہے جیسا مردوں کا اُن پر حق ہے۔سے میری مانو عورتوں کے ساتھ بھلائی اور نرمی کا سلوک کیا کرو۔(ناشر)