حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 543 of 680

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 543

حقائق الفرقان ۵۴۳ سُوْرَةُ الْبَقَرَة جنگی کا موں کی کیا تربیت پاتے ہیں۔اس لئے شادی کا حکم اول تو جسمی طاقت اور مالی وسعت پر صادر ہوا ہے۔قرآن کریم میں آیا ہے وَ لْيَسْتَعْفِفِ الَّذِينَ لَا يَجِدُوْنَ نِكَاحًا حَتَّى يُغْنِيَهُمُ اللهُ مِنْ فَضْلِهِ ( النور : ۳۴) ار فرمایا وَ مِنْ آلِته أَنْ خَلَقَ لَكُمْ مِنْ أَنْفُسِكُمْ اَزْوَاجًا لِتَسْكُنُوا إِلَيْهَا وَجَعَلَ بَيْنَكُمْ مَوَدَّةً وَرَحْمَةً (الروم:۲۲) اور فرمایا۔نِسَاؤُكُمْ حرث لكم - (البقرة: ۲۲۴) پس عورت طلاق لے سکتی ہے۔اگر مرد اس کی نفسانی ضرورتوں کو پورا نہ کر سکے۔۲۔قابلِ ولادت نہ ہو۔۳۔معاشرت کے نقائص رکھتا ہو۔۴۔نان ونفقہ نہ دے سکے۔اسی واسطے قرآن کریم میں ہے وَ لَا تُمْسِكُوهُنَّ ضِرارًا۔اور ان احکام کی عام تعمیل پر فرمایا۔وَلَا تُضَارُوهُنَّ وَلَا تَتَّخِذُوا أَيْتِ اللهِ هُزُوا اسی طرح مرد طلاق دے سکتا ہے۔اگر عورت تقویٰ کے متعلق نفسانی اغراض پوری نہ کر سکے۔قابلِ ولادت نہ ہو۔معاشرت کے نقائص رکھتی ہو۔نکاح کے منافع شخصیہ اور نوعیہ کی خلاف ورزی کرتی ہو۔بدچلنی کے باعث فساد و مزاحمت کا باعث ہو۔پھر کبھی طلاق فوری ہو سکتی ہے جیسے لعان۔واقعی ہم بستری سے پہلے وعدہ میں اور کبھی تدریجی ہوتی ہے جیسے فہمائش۔شروط طلاق اور منصفوں کے فیصلہ کے بعد۔تعداد ازواج پر منع، تعدد ازواج کے نقصانات نمبر 1۔عورتوں کے قتل کے واقعات ہوں گے۔جب پہلی بی بی نا پسند ہو اور کوئی دوسری پسند آ جاوے تو ان بلا دو اقوام میں جن میں دوسری بی بی کرنا منوع ہے اور بائیں قوم بہادر ہے پہلی کو ماردیں سے۔لے اور چاہیے کہ وہ لوگ پاک دامن بنے رہیں جن کو نکاح کا مقدور نہیں یہاں تک کہ اللہ ان کوغنی بنادے اپنے فضل ۲؎ اور اس کی نشانیوں میں سے یہ بھی ہے کہ اس نے پیدا کر دیا تمہارے لئے تمہارے ہی میں سے بیبیوں کو تا کہ تم آرام پاؤ ان کے ساتھ اور تمہارے میں پیار رکھ دیا اور مہربانی سے تمہاری بیبیاں تمہاری کھیتیاں ہیں۔(ناشر) ۴ اور اُن کو تکلیف دینے کو نہ رکھنا۔(ناشر) ۵۔اور ان کو ایذا نہ دو۔(ناشر) ، اور اللہ کے احکام اور نشان کے ٹھٹھے نہ اڑاؤ۔(ناشر)