حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 421 of 680

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 421

حقائق الفرقان ۴۲۱ سُوْرَةُ الْبَقَرَة تعلقات قطع ہو جائیں گے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۲۳ مؤرخہ یکم اپریل ۱۹۰۹، صفحه ۲۷) ۱۲۸ - وَقَالَ الَّذِينَ اتَّبَعُوا لَو اَنَ لَنَا كَرَّةً فَنَتَبَرًا مِنْهُمْ كَمَا تَبَرَّءُوا مِنَا كَذلِكَ يُرِيهِمُ اللهُ أَعْمَالَهُمْ حَسَرَاتٍ عَلَيْهِمْ وَمَا هُمْ بِخْرِجِينَ مِنَ النَّارِ - ترجمہ۔اور بول اٹھیں گے چیلے جنہوں نے پیروی کی تھی کاش ہم کو دنیا میں پھر ایک بار جانا ملتا تو ہم بھی اُن سے الگ ہو جاتے جیسے یہ لوگ الگ ہو گئے ہم سے اسی طرح اُن کو دکھا دے گا اللہ تعالیٰ اُن کے کرتوت افسوس دلانے کو ، اور وہ دوزخ سے نکلنے والے نہیں۔تفسیر - يُرِيْهِمُ اللهُ أَعْمَالَهُمْ حَسَرَاتٍ - ایک پاگل میرے ہاں رہتا تھا۔سوکر جاگتا تو چند منٹ کے لئے اس کے ہوش وحواس درست ہو جایا کرتے اُس وقت وہ کہتا ” لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللهِ حَشنًا (اس کا نام ہے ) تو نے کئی گھروں کو آباد کیا اور کئی گھروں کو اجاڑا۔پر تیرے کام کچھ نہ آیا۔“ دیکھو! انسان جب خدا کو چھوڑ دیتا ہے تو اس کے عمل اس کے افسوس کا موجب ہو جاتے ہیں اور پھر ہر وقت اس کے دل میں ایک آگ لگی رہتی ہے۔یہ بات یا درکھو کہ انسان جوانی میں بہت کچھ غلطیاں کرتا ہے مگر جو لاحول اور استغفار کے عادی ہوتے اور پاک صحبتوں میں رہ کر دعاؤں میں مشغول ہوتے ہیں اللہ تعالیٰ ان کی دستگیری کرتا ہے۔( ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۲۳ مؤرخہ یکم اپریل ۱۹۰۹ء صفحہ ۲۷) ١٢٩ - يَاَيُّهَا النَّاسُ كُلُوا مِمَّا فِي الْأَرْضِ حَللًا طَيِّبًا وَلَا تَتَّبِعُوا خُطُوتِ الشَّيْطنِ إِنَّهُ لَكُمْ عَدُوٌّ مُّبِينٌ - ترجمہ۔اے لوگو! اُن چیزوں میں سے جو زمین میں ہیں کھاؤ حلال پاکیزہ اور نہ چلو شیطان کے قدموں پر بے شک وہ تمہارا کھلا دشمن ہے۔كُوا مِمَّا فِي الْأَرْضِ حَلَلًا طَيِّبًا- بعض مسائل بہت ضروری ہیں۔میں نے بہت کم ایسی کتابیں پڑھی ہیں جن میں ان کا مذکور ہو۔ضروریات ایمان ہمارے علماء نے صرف یہ لکھی ہیں۔ایمان اللہ پر ملائکہ پر، کتب پر ، رسل پر، یوم آخرت پر ، تقدیر پر اور عملی حصہ میں کلمہ منہ سے بولنا،