حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 343 of 680

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 343

حقائق الفرقان ۳۴۳ سُوْرَةُ الْبَقَرَة ۱۲۸ تا ۰ ۱۳ - وَ إِذْ يَرْفَعُ إِبْرَاهِمُ الْقَوَاعِدَ مِنَ الْبَيْتِ وَإِسْمَعِيلُ رَبَّنَا تَقَبَّلُ مِنَّا إِنَّكَ أَنْتَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ - رَبَّنَا وَ اجْعَلْنَا مُسْلِمَيْنِ لَكَ وَمِنْ ذُرِّيَّتِنَا اُمَّةً مُسْلِمَةً لَكَ وَ اَرِنَا مَنَاسِكَنَا وَ تُبْ عَلَيْنَا ۚ إِنَّكَ أَنْتَ التَّوَّابُ الرَّحِيمُ - رَبَّنَا وَابْعَثْ فِيهِمْ رَسُولًا مِنْهُم يَتْلُوا عَلَيْهِمْ أَيْتِكَ وَيُعَلِّمُهُمُ الكتب وَالْحِكْمَةَ وَيُزَكِّيهِمْ إِنَّكَ أَنْتَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ - - ترجمہ۔( وہ وقت بھی یاد کرو) جب ابراہیم اور اسماعیل نے کعبہ کی بنیادیں اٹھاتے ہوئے (کہا) اے ہمارے رب ! تو ہمارے بنائے ہوئے مکان کو پسند فرمالے تو تو خوب سننے والا خوب جاننے والا ہے۔اے ہمارے رب ! تو ہم دونوں کو اپنا ہی فرمانبردار بنا لے اور ہماری اولاد میں سے ایک جماعت تیری فرمان بردار پیدا کر اور ہم کو اپنے حدوں سے آگاہ کر اور ہم کو تیری طرف جھکنے کی توفیق عطا فرما، ہاں اے صاحب! بس تو ہی تو بہ قبول کرنے والا اور رحم کرنے والا ہے۔اے ہمارے ربّ! تو ان لوگوں سے جو یہاں آباد ہوں ایک رسول قائم کر جو تیرے احکام و نشان اُن پر پڑھے اور اُن کو لکھی ہوئی محفوظ باتیں سکھائے اور پکی دانائی کی تعلیم دے اور اُن کو پاک وصاف کرے بے شک تو۔ہی بڑا عزت والا حکمت والا ہے۔تفسیر - السميع العليم - دعائیں سنتا ہے۔دلوں کے بھیدوں ،ضرورتوں، اخلاص کو جانتا ہے۔۔مناسكنا - طریق عبادت۔تب۔رجوع برحمت کر۔يَتْلُوا عَلَيْهِمْ تم قرآن سنتے ہو۔یہ بھی ابراہیم کی دُعا کا اثر ہے۔حكمة کے معنے ہیں پکی بات۔عربوں نے اس کے معنے لئے ہیں جو بات انسان کو معزز بنانے والی اور فتیح باتوں سے ہٹانے والی ہو ( پارہ ۱۵ رکوع ۳ میں اس کی تشریح ہے )۔ان آیات میں شیعہ کا رڈ بھی ہے کہ جو رسول آئے گا وہ تزکیہ نفوس کرے گا۔گنہ گاروں کو