حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 344
حقائق الفرقان ۳۴۴ سُوْرَةُ الْبَقَرَة پاک انسان بنا دے گا مگر شیعہ کے عقائد کے مطابق آدم سے لے کر قیامت تک کوئی گناہ ایسا نہیں ہوسکتا جن کا ارتکاب صحابہ نے (نہ) کیا ہو۔(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۲۱ مؤرخه ۱۸ / مارچ ۱۹۰۹ ء صفحه ۲۱) رکوع ۱۵ میں حضرت ابراہیم نے ے دعائیں کیں۔رَبِّ اجْعَلْ هَذَا بَلَدًا أَمِنَّا ملا کر ایک پھیرے میں ایک دعا۔اب بھی سات طواف ہیں۔فَسَيَكْفِيكَهُمُ اللهُ (البقرة: ۱۳۸) یہ پیشگوئی تنخعید الاذبان جلد ۸ نمبر ۹ ستمبر ۱۹۱۳ صفحه ۴۴۰) ہے جو پوری ہوئی۔حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اس مسجد (خانہ کعبہ) کی تعمیر کے وقت سات دعائیں کی ہیں۔(۱) - رَبَّنَا تَقَبَّلُ مِنَا (البقرة :۱۲۸) اے ہمارے رب! قبول ہی کر لے ہم سے۔(۲) رَبَّنَا وَاجْعَلْنَا مُسْلِمَيْنِ لَكَ وَمِنْ ذُرِّيَّتِنَا أُمَّةً مُّسْلِمَةٌ لَكَ وَ آرِنَا مَنَاسِكَنَا ص (البقرۃ: ۱۲۹) اے ہمارے رب ! اپنا ہی ہمیں فرمانبردار بنا دے اور ہماری اولاد سے ایک گروہ معلم الخیر تیرا فرمانبردار ہو اور دکھا ہمیں اپنی عبادت گاہیں اور طریق عبادت۔(۳)۔وَاجْنُبْنِي وَ بَنِيَّ اَنْ نَّعْبُدَ الْأَصْنَامَ (ابراهیم:۳۶) بچالے مجھے اور میری اولاد کو اس سے کہ بت پرستی کریں۔(۴) - وَارزُقُ أَهْلَهُ مِنَ الثَّمَرَاتِ (البقرة : (۱۳) اور رزق دے مکہ والوں کو پھلوں سے۔(۵) - فَاجْعَلْ أَفْبِدَةٌ مِّنَ النَّاسِ تَهْوِى إِلَيْهِمُ (ابراهيم: ۳۸) کچھ لوگوں کے دل اس شہر والوں کی طرف جھکا دے۔(۶) - وَابْعَثُ فِيهِمْ رَسُولًا (البقرة: ۱۳۰) ان میں عظیم الشان رسول بھیج۔(2) - اِجْعَلْ هَذَا الْبَلَدَ أَمِنَّا (ابراهیم: ۳۶) اس شہر کو امن والا بنا۔اور قرآن کریم میں ان دعاؤں کے قبول ہونے کا ذکر آیات ذیل میں ہے جو سات ہیں۔اللہ تمہیں کافی ہے ان کی مخالفت کے لئے۔(ناشر)