حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 332
حقائق الفرقان ۳۳۲ سُوْرَةُ الْبَقَرَة جولوگ تمہارے پیچھے نماز پڑھیں گے سب جنتی ہیں۔ایک شخص پر ان کو شبہ پڑ گیا کہ یہ نیک نہیں معلوم ہوتا۔جب انہوں نے نماز پڑھ کر سلام پھیرا تو دیکھا کہ وہی شخص ان میں نہ تھا۔دریافت کرنے سے معلوم ہوا کہ وہ وضو کرنے کے لئے چلا گیا تھا اور بعد میں نماز ہو چکی۔مگر مقتدیوں کو شمار کرنے سے معلوم ہوا کہ اتنے ہی ہیں جس قدر پہلے تھے۔ایک شخص نے اٹھ کر بیان کیا کہ میں وضو سے تھا جب میں نے دیکھا کہ یہاں جماعت طیار ہے تو میں فورا ہی شامل ہو گیا۔البدر کلام امیر حصہ دوم مورخه ۲۱ نومبر ۱۹۱۲ ء صفحه ۷۸،۷۷) ۱۱۵- وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنْ مَنَعَ مَسْجِدَ اللَّهِ أَنْ يُذْكَرَ فِيهَا اسْمُهُ وَسَعَى فِي خَرَابِهَا أُولَبِكَ مَا كَانَ لَهُمْ أَنْ يَدْخُلُوهَا إِلَّا خَابِفِينَ لَهُمْ فِي الدُّنْيَا خِزْى وَلَهُمْ فِي الْآخِرَةِ عَذَابٌ عَظِيمٌ - ترجمہ۔اور اُس شخص سے زیادہ تر ظالم کون ہے جو اللہ کی مسجدوں میں اُس کا نام لینے اور یاد کرنے سے روکتا ہے اور اُن کے اجاڑنے کی کوشش کرتا ہے یہ لوگ اس قابل نہیں کہ اب ان پاک مکانوں میں داخل ہو سکیں نڈر ہو کر۔ان لوگوں کی دنیا ہی میں ذلت ہے اور آخر کا رتو بڑا عذاب ہوگا۔تفسیر۔بعض بعض مسجدوں کے دروازوں پر لکھ کر لگا دیتے ہیں کہ فلاں فلاں شخص نہ آئیں۔ایسے لوگ دنیا میں ذلیل ہوں گے اور آخرت میں ان کو بڑا عذاب دیا جائے گا۔نہ ہوتا۔البدر کلام امیر حصہ دوم مورخه ۲۱ نومبر ۱۹۱۲ صفحه ۷۸) خالفین۔خدا کا خوف دل میں رکھ کر ادب و تعظیم و عاجزی سے آتے اور کسی کا نقار دل میں ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۲۰،۱۹ مؤرخه ۴ ۱۹ ار مارچ ۱۹۰۹ صفحه ۲۰) الا خايفين - اللہ کے خوف سے معمور ہو کر آئے۔تشخیذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ ستمبر ۱۹۱۳ء صفحه ۴۳۹) افسوس کہ لوگ اگر ذرا بھی آسودگی پاتے ہیں تو مخلوق الہی کو حقارت سے دیکھتے ہیں اس کا انجام خطر ناک ہے۔ان لوگوں میں تحقیر کا مادہ یہاں تک بڑھ جاتا ہے کہ اگر کسی کی طاقت مسجد کے متعلق