حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 256 of 680

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 256

حقائق الفرقان ۲۵۶ قُولُوا لِلنَّاسِ حُسُنا - خوش معاملگی کرنا۔قُولُو احسنا کے یہی معنے ہیں۔سُوْرَةُ الْبَقَرَة اقيموا الصلوۃ۔اپنے اپنے طور سے نمازیں پڑھنا اور زکوۃ دیتے رہنا یہ تو دین الہی کے متعلق معاہدہ ہوا۔اب دوسری طرف۔یہ وعدہ لیا (۱) تم اپنے خون نہ بہاؤ گے یعنی آپس میں نہ لڑو گے (۲) اپنے لوگوں کو گھروں سے باہر نکال کر انہیں در بدر نہ کراؤ گے۔(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۱۸ مورخه ۲۵ فروری ۱۹۰۹ء صفحه ۱۴) خلاصہ دینِ انبیاء کیا ہے؟ تمام انبیاء کے دین کا خلاصہ یہی ہے جو اللہ تعالیٰ نے بنی اسرائیل سے وعدہ لیا ہے۔لَا تَعْبُدُونَ إِلَّا اللَّهَ لَا إِلَهَ إِلَّا الله - اللہ کے سوا کسی کی عبادت نہیں کرنی۔بس یہی خلاصہ ہے تمام دینوں کا اور یہی لا اله الا اللہ کے معنے ہیں۔عبادت کسے کہتے ہیں لوگوں کو اس کے معنے نہیں آتے۔بعض اس کے معنے بندگی کرنے کے کرتے ہیں اور بعض پرستش اور پوجا کے کرتے ہیں۔اس کے کئی ارکان ہیں۔اللہ تعالیٰ کی بے نظیر تعظیم جیسی اس کی تعظیم کرے اور کسی کی نہ کرے۔مثلاً ہاتھ باندھنے ، اس کے آگے جھکنا (رکوع ) اس کے آگے سجدہ میں گر جانا ، حج کرنا، روزے رکھنا ، اپنے مال میں سے ایک حصہ اس کے لئے مقرر کر دینا، اُٹھنے بیٹھنے میں اسی کا نام لینا۔آپس میں ملتے وقت اس کا نام لینا جیسے اسلام علیکم ورحمۃ اللہ اور اس کی تعظیم میں قطعا دوسرے کو شریک نہ کریں۔دوسرا رکن۔اس کی محبت کے مقابلہ میں کسی دوسرے سے محبت نہ کرنا۔تیسرا رکن۔اپنی نیازمندی اور عجز و انکساری کامل طور پر اس کے آگے ظاہر کرے۔چوتھا رکن۔یہ ہے کہ اس کی فرمانبرداری میں کمال کر دے۔ماں باپ محسن و مربی، بھائی بہن، رسم و رواج اس کے مقابلہ میں کچھ نہ ہوں۔لَا تَجْعَلُوا لله آنْدَادًا لَا تَعْبُدُوا إِلَّا الله - اللہ کے سوا کسی کی عبادت نہ کریں۔بعض روپیہ سے محبت کرتے ہیں۔جو لوگ چوری ، جھوٹ ، دغا سے کماتے ہیں وہ اللہ سے نہیں بلکہ روپیہ سے محبت کرتے ہیں کیونکہ اگر اس کے دل میں خدا کی محبت ہوتی تو وہ ایسانہ کرتا۔اس سے اُتر کر ماں باپ کے ساتھ احسان ہے۔بڑے ہی بد قسمت وہ لوگ ہیں جن کے ماں