حقائق الفرقان (جلد ۱)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 248 of 581

حقائق الفرقان (جلد ۱) — Page 248

ان کی تعلیمات کو بھی سچّا مانتا ہے اور موجودہ کو بھی اور بعد آنے والی ہدایتوں پر بھی ایمان لانے کی ہدایت کرتا ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۸؍ مارچ ۱۹۰۹ء)   : کہو ہم نے یقین کیا اﷲ پر اور جو اُترا ہم پر اور جو اُترا ابراہیمؑ پر۔(فصل الخطاب حصّہ دوم صفحہ ۱۴۲)   پھر اگر وہ بھی یقین لاویں جس طرح پر تم یقین لائے تو راہ پاویں اور اگر پھر جاویں تو اَب وہی ہیں ضِد پر۔سو اَب کفایت ہے تیری طرف سے ان کو اﷲ اور وہی ہے سُنتا جانتا۔(فصل الخطاب حصّہ دوم صفحہ ۹۹) : یہ ایک پیشگوئی ہے کہ سارا جہان ایک طرف ہو اور تُو اکیلا ایک طرف۔سب کے مقابلہ میں صرف ہم تیرے لئے کافی ہیں۔رکوع ا وّل میں ایک پیشگوئی ہے