حقائق الفرقان (جلد ۱) — Page 229
اوّلؔ: (المآئدۃ:۹۸)اﷲ تعالیٰ نے کعبہ کو عزّت والا اور حُرمت والا بنایا۔دومؔ: (البقرۃ: ۱۳۱)اور بے رَیب برگزیدہ کیا ہم نے اسے اِسی دُنیا میں اور بے رَیب آخرت میں سنوار والوں سے ہے۔سوم:(البقرۃ:۱۲۶) سُتھرا رکھو اِس میرے گھر کو طواف کرنے والوں، اِعتکاف کرنے والوں اور رکوع و سجود کرنے والوں کیلئے۔اور فرمایاوَ ھُدًی لِّلنَّاسِ ہدایت کا مقام ہے لوگوں کے لئے۔چہارمؔ: (قریش:۵)کھانا دیا ان کو بھُوک کے بعد۔پنجم ؔ: (البقرۃ:۱۲۶)بَیت اﷲ کو لوگوں کیلئے جھُنڈ در جھُنڈ آنے کی جگہ بنایا۔ششم ؔ:(الجمعۃ:۳)اﷲوہ ہے… جس نے بھیجا مکّہ والوں میں رسول انہی میں سے۔پڑھتا ہے ان پر اﷲ کی آیتیں۔پاک کرتا ہے انہیں اور سکھاتا ہے ان کو کتاب وحکمت۔ہفتم ؔ:(اٰل عمران:۹۸) اور جو داخل ہؤا مکّہ میں ہؤا امن پانے والا۔سات دعائیں حضرت ابراہیمؑ علیہ السّلام و برکاتہ‘ نے مانگیں اور ساتوں قبول ہوئیں۔(نور الدین صفحہ ۲۴۹،۲۵۰) (ا لاٰیۃ)اِس وصیّت پر غور کر کے ہمیں اندازہ کرنا چاہیئے کہ ہم اپنی اولاد کے لئے کیا خواہش کرتے اور کیا ارادہ رکھتے ہیں۔(الحکم ۱۷؍جنوری ۱۹۰۳ء صفحہ ۱۲) اور جب اُٹھانے لگا ابراہیمؑ بنیادیں اس گھر کی اور اسمٰعیلؑ۔اے ہمارے ربّ قبول کر ہم سے۔تُو ہی ہے اصل سُنتا، جانتا۔اے رَبّ ہمارے اور کرہم کو حکم بردار اپنا اور ہماری اولاد میں بھی ایک اُمّت حکم بردار اپنی اور بتا ہم کو دستور حج کرنے کے اور ہم کو معاف کر۔تُو ہی ہے اصل معاف کرنے والا مہربان۔اے رَبّ ہمارے اور اُٹھا ان میں ایک رسول انہیں میں کا۔پڑھے ان پر تیری آیتیں اور سکھا وے ان کو کتاب اور پکّی باتیں اور ان کو سنوارے۔تُو ہی ہے زبردست حکمت والا۔