حقائق الفرقان (جلد ۱)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 176 of 581

حقائق الفرقان (جلد ۱) — Page 176

ہے یا ضمیر قلوب کی طرف ہو۔وَمَا اﷲُ بِغَافِلٍ عَمَّا تَعْمَلُوْنَ:گناہ سے بچنے اور خشیت اﷲ پَیدا کرنے کا ایک ذریعہ یہی ہے کہ انسان کو یہ یقین ہو اﷲ میرے کاموں سے بے خبر نہیں۔(ضمیمہ اخبار بدرؔ قادیان ۲۵؍فروری ۱۹۰۹ء) مَیں اِس آیت کو سُنا کہ افسوس کرتا ہوں۔مسلمانوں کو بتلایا تھی کہ تم ایسا کام نہ کرنا۔صدہا قتل کرتے ہو ڈرتے نہیں۔ثُمَّ قَسَتْ قُلُوْبُکُمْ:تمہارے دِل سخت ہو گئے۔بعض پتھّروں سے نہریں چلتی ہیں اور ان سے نفع پہنچتا ہے مگر تم تو ان پتھّروں سے بھی بدتر ہو۔تم جس قدر ہو تم میں سے ندیاں اور نہریں جاری ہوتیں اَور کچھ نہیں تو پانی نکلتا۔مَیں تمہار ا خیر خواہ ہوں۔مَیں نے تمہیں سمندر کے سمندر سُنائے مگر تم بھی بہادر ہو۔بعض ہیں کہ ان کے کانوں پر جُوں رینگتی ہی نہیں قَسَتْ قُلُوْبُکُمخداساری قوم کو بُرا نہیں کہتا۔بعض نیک بھی تو ہوتے ہیں جواِنَّ مِنْھَا لَمَا یَھْبِطُ مِنْ خَشْیَۃِ اﷲِ کے مصداق ہوتے ہیں۔مِنْھَامیں جو ضمیر ہے اس میں اختلاف ہے۔بعض پتھّروں کی طرف پھیرتے ہیں