انوار القراٰن (جلد ۳)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 642 of 711

انوار القراٰن (جلد ۳) — Page 642

تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث ۶۴۲ سورة العلق سنو اور دہراؤ۔جس طرح سیکھنے کے لئے ضروری ہے اسی طرح سکھانے کے لئے بھی ضروری ہے جو سیکھو اُسے دہراؤ۔سیکھنے کے لئے، یاد کرنے کے لئے ، اسے دوسروں تک پہنچانے کے لئے بھی دہراؤ۔یہ سارے مفہوم اقرا کے اندر آ جاتے ہیں۔یہاں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔اس رب کے نام سے جس نے پیدا بھی کیا اور جس نے تمہاری نشوونما اور ربوبیت کے سامان بھی پیدا کئے پڑھو اور دہراؤ۔جو سنا ہے اسے دوسروں کو پہنچاؤ۔سنا ؤ ا سے۔خَلَقَ الْإِنْسَانَ مِنْ عَلَقٍ یہ خالق رب جہاں تک اس کائنات میں انسان کا تعلق ہے، اس خالق رب نے انسان کو علق سے پیدا کیا۔قرآن کریم کی مختلف آیات میں جو انسان کی تخلیق کا ذکر ہے اس سے ہمیں پتا لگتا ہے کہ طین گیلی مٹی سے انسان کو بنایا۔اس گیلی مٹی کو مختلف مدارج میں سے گزارتے ہوئے اللہ تعالیٰ نے اسے ایسے ذلیل سے مائع قطرے کی شکل دی جو مادر رحم میں پڑتا اور وہاں ایک فرد واحد انسانوں میں سے اس کا وجود بننا شروع ہو جاتا ہے۔پھر رحم مادر میں بہت سے مدارج میں سے وہ گزرتا ہے۔پھر پیدائش کے وقت وہ انسان اپنے جسم کے لحاظ سے ایک وجود اپنی پہلی تحمیل میں ظاہر ہوتا ہے۔علق جو ہے خون کا لوتھڑا، ان ارتقائی مدارج میں سے ایک ایسا درجہ ہے جن میں سے طِین گیلی مٹی گزری اور انسان بنا کہ جس میں پہلے جو مدارج ہیں ان میں ایک انقلابی تبدیلی پیدا ہو کے علق بنا اور پھر یہ مدارج میں سے گزرتا ہوا ایک انقلابی تبدیلی پیدا ہوئی اور انسان کے اندر اللہ تعالیٰ نے روح پھونکی۔اس میں روح پڑ گئی اور وہ ایک جسم اپنی روح رکھنے والا پیدا ہو گیا۔تو یہاں ہمیں یہ بتایا گیا کہ انسان کے متعلق بھی اگر علم حاصل کرنا ہے تو پہلی انقلابی تبدیلی سے پہلے جو مدارج ہیں وہ بھی ایسے ہیں کہ جن پر تحقیق کرنی چاہیے۔خدا تعالیٰ کی آیات اور نشانات اور علامتیں جو خدائے واحد و یگانہ کی طرف لے جانے والی ہیں اس تحقیق کے اندر آپ کو ملیں گی اور جو خون کا لوتھڑا بننے کے بعد مختلف مدارج میں سے یہ خون کا لوتھڑا گزرتے ہوئے انسانی جسم پورا زندہ اور روح والا بنتا ہے ان پر آپ جب تحقیق کریں گے، اس تحقیق پر مطالعہ کریں گے، آپ دوسروں کو سکھائیں گے تو اس میں بھی بہت سی آیات باری جو ہیں وہ آپ کے سامنے آجائیں گی۔اقرا علم حاصل کرو۔سیکھو کتاب سے بھی ہن کے بھی ، وَ رَبُّكَ الْأَكْرَم اور پھر تم اس نتیجہ پر پہنچو گے