انوار القراٰن (جلد ۳)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 632 of 711

انوار القراٰن (جلد ۳) — Page 632

تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث ۶۳۲ سورة الم نشرح ہے اور وہ اب ختم ہو رہا ہے۔جیسا کہ میں بتا چکا ہوں ہر سال کے پورا ہونے پر فرغت کی کیفیت پیدا ہوتی ہے یعنی جب ذمہ داری پوری ہوگئی ، سارے اجزاء کے مطابق ذمہ داری نباہ لی تو پھر اس کے ساتھ لگتا ہوا دوسرا دور جو ہے اس کے متعلق یہ حکم ہے۔فَانْصَبُ یعنی ہر دور کے اختتام پر فرغت والی کیفیت پیدا ہونی چاہیے۔انسانی کوشش مکمل ہونی چاہیے ادھوری نہیں رہنی چاہیے اور ہر دور کے آخر پر جو اگلے دور کی ابتداء ہے اس کے لئے فانصب کا حکم ہے کہ اس میں پہلے سے بھی زیادہ خطبات ناصر جلد چہارم صفحه ۵۷ تا ۶۶) زور لگا نا چاہیے۔