انوار القراٰن (جلد ۳)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 633 of 711

انوار القراٰن (جلد ۳) — Page 633

تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث اَعُوْذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ ۶۳۳ سورة التين بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ تفسير سورة التين 91911 آیت ۵ تا ۸ لَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنْسَانَ فِي أَحْسَنِ تَقْوِيمٍ ثُمَّ رَدَدْنَهُ أَسْفَلَ سَفِلِينَ ) إِلَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصّلِحَتِ فَلَهُمْ أَجْرٌ غَيْرُ منُونٍ ، فَمَا يُكَذِّبُكَ بَعْدُ بِالدِّينِ قرآن کریم کی آیات کے مختلف بطون ہوتے ہیں اور ہر نیا بطن یا نیا مضمون جو بیان ہوا ہے وہ ہماری نظر کے سامنے قرآن کریم کے حسن میں ایک اضافہ پیش کرتا ہے۔قرآن کریم تو کامل حسن کا مالک ہے۔اس کا حسن تو ہمیشہ ہی کامل ہے اور اس کے احسان کے جلوے ہمیشہ کامل ہیں لیکن حالات کی نسبت سے ان میں اضافہ ہو رہا ہے۔ضرورتیں بدلتی ہیں۔علم کے نئے پہلو سامنے آتے ہیں چنانچہ جو مضمون میں نے سورہ تین کی تفسیر میں بیان کیا تھا اس کے تسلسل میں اگلی آیتوں کے معنے ( بعض ان معانی سے مختلف ہو جائیں گے جو اس سے پہلے ہماری جماعت میں یا اس سے پہلے بھی بیان ہو چکے ہیں ) میں اب بیان کروں گا۔اللہ تعالیٰ نے اس سورہ میں بتایا ہے کہ ان تین ابتدائی روحانی انقلابات کا کامیابی کے ساتھ ختم ہو کر ایک انقلاب عظیم کے زمانہ میں داخل ہو جانا ایک ایسا امر ہے جس سے بہت سی صداقتوں کا حقیقوں کا ہمیں علم حاصل ہوتا ہے اس سے (۱) ایک تو یہ ثابت ہوتا ہے کہ لَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنْسَانَ فِي أَحْسَنِ تقویم اللہ تعالیٰ نے انسان کو احسن تقویم میں پیدا کیا ہے یعنی ان انقلابات سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ انسان کی پیدائش احسنِ تقویم کے رنگ میں ہوئی ہے۔احسن تقویم کے مختلف معنی کئے گئے ہیں