انوار القراٰن (جلد ۳)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 544 of 711

انوار القراٰن (جلد ۳) — Page 544

تغییر حضرت خلیفة المسیح الثالث ۵۴۴ سورة المدثر اور وہ کپڑے زیب تن کرتا ہے جو اس کام کیلئے مناسب حال ہوتے ہیں۔مثلاً فوج اپنی ڈیوٹی پر جاتے وقت فوجی وردی میں ہوتی ہے۔گھر میں اس وردی میں نہیں ہوتے۔پس یہاں فرمایا اے مدثر ! یعنی اے وہ شخص جس نے وہ کپڑے پہن رکھے ہیں جو کام کرنے کے لئے پہنا کرتا ہے۔المدثر کے یہ معنی بھی ہیں کہ وہ شخص جو مستعدی کے ساتھ اپنے گھوڑے کے پاس کھڑا ہے اور حکم کا منتظر ہے۔کہ کب حکم ملے اور میں چھلانگ لگا کر گھوڑے پر سوار ہو جاؤں اور اس کام میں مشغول ہو جاؤں جس کا مجھے حکم دیا جائے۔قرآن کریم میں تمام احکام کے پہلے مخاطب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہی ہیں۔اور پھر اُمت محمدیہ کا ہر فر داس کا مخاطب ہوتا ہے۔اسی طرح اس آیت میں بھی سب سے پہلے مخاطب ہمارے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تھے۔اس صورت میں المدثر کا مطلب یہ ہو گا کہ اے وہ شخص جس کو ہم نے پوری طرح تقوی کے لباس میں ملبوس کر دیا ہے۔لِباسُ التَّقْوَى ذَلِكَ خَيْرٌ (الاعراف: ۲۷) اور اندر اور باہر تقوی کا لباس زیب تن کئے ہوئے ہے اُٹھ اور ہمارے حکم کے مطابق اس مشن کو پورا کر جو تیرے سپرد کیا جا رہا ہے اور وہ یہ ہے قم فانذار کہ تو مستعدی سے کھڑا ہو جا اور دوام اور ثبات کے ساتھ اپنے مشن میں لگ جا۔اور لوگوں کو پکار کہ خدا تعالیٰ تمہیں اپنی واحدانیت کی طرف بلاتا ہے خدا تمہیں اپنی شریعت کے قیام کا حکم دیتا ہے۔خدا کی اس آواز کو غور سے سنو۔اور اس پر لبیک کہو۔اگر تم نے ایسانہ کیا تو اس کے غضب اور قہر کا مورد بن جاؤ گے۔پھر فرمایا وَ رَبَّكَ فكبر کہ اپنے رب کی عظمت اور اس کے جلال کو قائم کر۔یہی وہ پیغام ہے جو اسلام دنیا کے لیے لے کر آیا ہے کہ خدا تعالیٰ کی توحید اور اس کی عظمت اور اس کے جلال کو دنیا میں قائم کیا جائے۔پھر فرمایا وَ ثِيَابَكَ فَطَهِّرُ۔اس کے لئے ضروری ہے کہ ایک ماحول پیدا ہو۔اور وہ ماحول ہو بھی پاکیزہ۔وہ ماحول ان لوگوں کا ہو۔جن کے متعلق خود خدا تعالیٰ فرماتا ہے رِجَالُ يُحِبُّونَ أَنْ يَتَطَهَّرُوا (التوبة: ١٠٨) یعنی جو جسمانی اخلاقی اور روحانی گندگی اور نجاست سے بچتے ہیں۔پس اس کے لئے ہم تجھے حکم دیتے ہیں کہ پہلے اپنے ماحول کو صاف کرنے کی کوشش کرو۔انہیں تبلیغ کرو انہیں اسلام کی طرف بلاؤ۔ان کے سامنے خدا تعالیٰ کی صفات کو بیان کروان کو خدا تعالیٰ کا جلوہ