انوار القراٰن (جلد ۳) — Page 331
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث ٣٣١ سورة الحجرات ذریعہ ڈھونڈنا چاہیے وغیرہ وغیرہ ہزار قسم کے شرک بیچ میں آ جاتے ہیں۔شرک اس وجہ سے آتا ہے کہ اللہ تعالیٰ پر پورا تو کل نہیں ہوتا۔شبہ ہوتا ہے پتا نہیں خدا ہمیں ہمارے حق دلوا بھی سکتا ہے یا نہیں۔میں نے پہلے بھی بتایا ایک دفعہ ایک دوست نے لکھا کہ اس کے ایک عزیز پر قتل کا مقدمہ ہو گیا ہے۔قتل ہوا تھا کوئی، قاتلوں کے نام بھی بیچ میں آئے کئی معصوموں کے نام بھی آجاتے ہیں ، غلط فہمیاں بھی ہو جاتی ہیں پیدا۔لکھا کہ میرا عزیز جو ہے وہ بالکل بے گناہ ہے لیکن قتل کے مقدمے میں ملوث ہو گیا ہے اور سیشن جج نے پھانسی ، پنجاب کے ہائی کورٹ نے پھانسی ، سپریم کورٹ نے پھانسی سنادی۔گورنر نے ہماری اپیل رد کر دی اور اب ہم پریذیڈنٹ صاحب کے پاس اپیل کر رہے ہیں اور وکلا کہتے ہیں کہ آج تک تاریخ میں کوئی ایسا واقعہ نہیں ہوا کہ ان حالات میں صدر مملکت اس قسم کی اپیل کو منظور کرلے۔اتنا بھیانک انہوں نے نقشہ کھینچا ہوتا تھا اپنے خلاف کہ میرے دماغ میں پہلا خیال جو آیا وہ غلط تھا۔دماغ میں یہ فقرہ بنا کہ ان حالات میں پھر جو اللہ تعالیٰ چاہتا ہے اس کی رضا پر راضی رہو۔تو اس وقت مجھے خدا کے فرشتے نے جھنجھوڑا کہ اپنے ایک احمدی کو تم اس وقت یہ سبق دینا چاہتے ہو کہ اس کی زندگی میں ایک ایسا وقت بھی آسکتا ہے جب خدا تعالیٰ بھی اس کی مدد نہیں کر سکتا۔خیر میں کانپ اٹھا بڑی استغفار کی اور ان کو میں نے یہ لکھا کہ دعائیں کرو میں بھی دعا کروں گا۔خدا تعالیٰ کے سامنے تو کوئی چیز انہونی نہیں ہے۔جو وہ چاہتا ہے کرتا ہے۔میرا خط چلا گیا۔کوئی دس پندرہ دن کے بعد ان کا خط آیا کہ وہ چھٹ کے ہمارے گھر آ گیا ہے۔تو قرآن کریم نے تو اعلان کیا تھا۔وَمَنْ يَتَوَكَّلْ عَلَى اللهِ فَهُوَ حَسْبُهُ (الطلاق: ٤) ایک اور دوست ہیں اچھے بڑے زمیندار وہ اسی طرح کسی کیس میں ملوث ہوئے۔ان کا پرچے میں نام آ گیا۔ان کے گھر سے بڑی فکر مند ان کی اہلیہ صاحبہ آئیں اور بار بار کہیں دعا کریں ضمانت پر رہا ہو کے گھر آجا ئیں۔بہت پیچھے پڑی رہیں۔میں نے کہا دعا کریں گے۔میں نے دعا کی تو مجھے بتایا گیا کہ ضمانت پر رہا ہو کے گھر نہیں آئیں گے بری ہو کے آجائیں گے۔دوسری دفعہ آئیں تو میں نے انہیں کہا ضمانت کی ساری کوششیں چھوڑ دو پندرہ دن مہینہ ڈیڑھ مہینہ لگ جائے ضمانت پر یہ شخص رہا نہیں ہوگا بری ہوگا اور انہوں نے میرے کہنے کے باوجود بڑی کوششیں کیں ادھر ادھر سے۔ساری کوششیں ناکام۔ضمانت پر رہا نہیں ہوئے بری ہو کے آگئے گھر میں۔