انوار القراٰن (جلد ۲)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 69 of 640

انوار القراٰن (جلد ۲) — Page 69

تفسیر حضرت خلیفۃ المسح الثالث ۶۹ سورة الانعام ایذا پہنچایا، مسلمانوں کے قتل کے منصوبے بنائے، مسلمانوں کو دکھ دیئے ، بہتوں کو شہید کیا۔ایسے داغ تمہارے چہرہ پر لگے ہوئے ہیں کہ سوائے تمہارے خون کے کوئی اور چیز انہیں دھو نہیں سکتی اور آج موقع ہے، آج دھولو اپنے رھے۔چنانچہ تین لاکھ فوج پر ان کم و بیش ایک سو چالیس مکہ کے رؤساء کے بچوں نے حملہ کر دیا اور ان میں سے ہر ایک نے میدانِ جنگ میں جام شہادت پیا اور اس طرح پر اپنے چہروں سے نہایت بھیانک دھبے دھونے میں کامیاب ہو گئے۔تو اللہ تعالیٰ اگر ان کو ڈھیل نہ دیتا تو تو بہ اور رجوع الی اللہ کا یہ نظارہ تو دنیا نہ دیکھتی۔سکی زندگی کے تیرہ سال محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو انتہائی اذیتیں دی گئیں، دکھ پہنچائے گئے لیکن خدا تعالیٰ نے نرمی کا سلوک کیا اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی یہی خدا سے چاہا کہ وہ نرمی کا سلوک کرے جیسا کہ طائف کے واقعہ میں آتا ہے کہ اے خدا یہ پہچانتے نہیں مجھے، ان کے ساتھ ڈھیل کا معاملہ کر۔بہر حال وہ پکڑتا بھی ہے جب چاہے اس کی گرفت بھی بڑی سخت ہے اس کی قہری تجلی کا تصور بھی انسان کے رونگٹے کھڑے کر دیتا ہے لیکن وہ ڈھیل بھی دیتا ہے۔وہ بڑا رحم کرنے والا بھی ہے وہ موقع دیتا ہے کہ انسان اپنی اصلاح کرے۔تو ہمیں چھٹی بات یہاں یہ نظر آتی ہے کہ تمہیں عذاب دینا یا ڈھیل دینا میرے اختیار میں نہیں ، یہ اللہ کا کام ہے۔وہ صاحب حکم ہے ( الْحُكْمُ لِلهِ ) ، صاحب اختیار ہے، مالک ہے، کوئی دنیا کی طاقت نہیں جو اس کو اس کی مرضی کرنے سے روک سکے اور صاحب حکمت ہے اور حکم صادر کرنا اسی کا منصب ہے جو اپنا حکم جاری بھی کر سکے اور حکمت سے کام لینے والا ہو۔اور ساتویں چیز ہمیں ان آیات سے یہ پتالگتی ہے کہ تم جلدی کر رہے ہو شاید اس خیال سے کہ کبھی حق و صداقت کو خدا تعالیٰ کھولے گا نہیں۔لیکن ایک وقت آئے گا کہ وہ خود يَقُضُ الْحَقِّ حق اور صداقت کو کھولے گا لیکن اپنے وقت پر کھولے گا۔نہ میرے کہنے سے کھولے گا نہ تمہارے واویلا کرنے سے کھولے گا۔وَهُوَ خَيْرُ الْفَصِلِینَ۔آٹھویں بات یہ ہے کہ وہ حق و حکمت کا سر چشمہ ہے۔وہ بہترین فیصلہ کرنے والا ہے اور اس لئے وہ ہمارے درمیان بہترین فیصلہ کرے گا۔جیسا کہ بہترین فیصلہ اس نے کیا پہلے دن سے لے کر آج کے دن تک اور آج کے دن سے لے کر قیامت تک کرتا چلا جائے گا۔خَيْرُ الْفَصِلِینَ اس میں ہمیں بتایا گیا کہ کسی بھی نسلِ انسانی کو خدا تعالیٰ سے اس قسم کے مطالبے نہیں کرنے چاہئیں اور لرزاں