انوار القراٰن (جلد ۲)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 38 of 640

انوار القراٰن (جلد ۲) — Page 38

۳۸ سورة المائدة تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث وہاں گرمی اور کمزوری کی وجہ سے میں بعض تفاصیل نہیں بتا سکا۔ایک بات جو آج میں زائد کہہ رہا ہوں وہ یہ ہے کہ ان آیات کے آخر میں جو ا ۵ آیت ہے یعنی وَ مَنْ اَحْسَنُ مِنَ اللَّهِ حُكْمًا لِقَوْمٍ يُوقِنُونَ تین گروہ تو وہ ہیں کافر، فاسق اور ظالم جو مَنْ لَمْ يَحْكُمُ بِمَا انْزَلَ الله کے نیچے آتے ہیں اور ایک وہ ہیں جو خدا تعالیٰ کی ذات پر اور اس کی صفات پر یقین رکھتے اور عرفان رکھتے ہیں۔وہ اللہ تعالیٰ کی قدرتوں کا اپنی زندگی میں مشاہدہ کرتے ہیں۔یقینی علم ہے۔رزاق ہے۔بڑا طاقتور ہے۔اپنے وعدوں کو پورا کرنے والا ہے۔یہ انبیاء کا سلسلہ جو کہتے ہیں ایک لاکھ بیس ہزار یا چوبیس ہزار پیغمبر آیاد نیا میں۔ہر ایک کی زندگی تمام ان کی جنہوں نے وفا سے کام لیتے ہوئے ان انبیاء کی اتباع کی اور خصوصاً حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت پر۔اس کے بعد آپ کے ماننے والے آپ کے فدائی، اولیاء اور قطب اور پتا نہیں کیا کیا انسانوں نے ان کے نام رکھ دیئے ، بہر حال انہوں نے اپنا ایک ہی نام رکھا تھا کہ ہم حضرت محمدصلی اللہ علیہ وسلم کے خادم ہیں، جاں نثار ہیں، آپ کے نقش قدم پر چلنے والے ہیں اور آپ کی اطاعت میں دنیا کی ہر شے کو ٹھکرا دینے والے ہیں۔دنیا کی ہراذیت جو ہے اس کی کوئی پرواہ نہیں کرنے والے۔وَمَنْ اَحْسَنُ مِنَ اللهِ حُكْما حکم تو اللہ ہی کا ہے لیکن جو مومن ہیں اور یقین رکھنے والے ہیں اس قوم کے لئے یہ ہی نہیں خالی کہ اللہ کا حکم چلتا ہے بلکہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کا فیصلہ ہی سب سے اچھا، سب سے بہتر ہمارے فائدہ کے لئے اس سے بہتر کوئی اور چیز ہوہی نہیں سکتی۔اس واسطے جو خدا تعالیٰ کا حکم ہے اس کو چھوڑ نہیں سکتے۔دنیا جو مرضی کہتی رہے۔دنیا کی طرف تو دیکھتے ہی نہیں نا۔جو صاحب اقتدار ہے اس کی طرف ان کی نظر نہیں۔ان کی نظر کا، روحانی نظر کا نقطہ صرف ایک ہے اور وہ ہے خدا تعالیٰ کی وحدانیت۔ان کے دل میں جو ہے اس کا خلاصہ اس کا بھی ایک نقطہ ہے اور وہ یہ ہے کہ مولا لبس۔وہ یہ ہے وَمَنْ يَتَوَكَّلْ عَلَى اللهِ فَهُوَ حَسْبُهُ (الطلاق: ۴) کہ جو خدا پر توکل کرنے کا دعوی کرے یہ دعویٰ مطالبہ کرتا ہے کہ وہ یہ سمجھے اور یقین رکھے کہ خدا تعالیٰ اس کے لئے کافی ہے۔اگر میں اس خطبے کو لمبا کرتا تو میں بعض اللہ تعالیٰ نے جو اس گروہ کے لئے وَمَنْ لَّمْ يَحْكُمُ بِمَا انزل الله سزائیں تجویز کی ہیں ان کا ذکر کرتا لیکن وہ ایک لمبا مضمون ہے آپ کے سوچنے کے لئے یہ بتا دیتا ہوں کہ میں نے مثلاً قرآن کریم پڑھا ہوا ہے، جہنم ہے ان کی سزا، آگ ہے ان کی سزا اور