انوار القراٰن (جلد ۲)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 395 of 640

انوار القراٰن (جلد ۲) — Page 395

تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث ۳۹۵ سورة النحل بڑا نا معقول ہے دعوئی اور اسی معترض نے یعنی قوی لحاظ سے یہ ثابت کر دیا شہد کی بعض صفات یا شہد کی مکھی کی بعض صفات سے کہ نا ممکن نہیں۔یہ جو دعویٰ کیا گیا کہ فِیهِ شفاء للناس یہ نا معقول نہیں ہے۔ہمارا علم ان حدود تک بھی نہیں پہنچتا (انتہا تک تو پہنچ ہی نہیں سکتا میرے اس مضمون کی روشنی میں ) کہ جوستر ، اسی سو بیماریاں سامنے آتی ہیں ان کا علاج شہد سے کیا جاسکے۔اسے سمجھنے کی ، جہاں ہم سمجھ سکتے ہیں اس حقیقت اور اصول کو وہ یہ ہے کہ نئی تحقیق نے یہ ثابت کیا کہ شہد کی مکھی مکس (Mix) نہیں کرتی میکٹر (Nectar) کو بلکہ جب تک کسی پھول سے وہ ٹیکٹر اٹھانا شروع کرے شہر بنانے کے لئے جب تک وہ نیکٹر اسے میسر رہے وہ اسی کے پاس جاتی ہے۔یعنی کوئی ہزار ڈیڑھ ہزارکھی جو ہے ان کی ورکر، وہ باہر نکلتی ہے گلاب کے پھول سے اٹھالیا تو صرف گلاب کے پھول پر جائے گی جب تک گلاب کے پھول اس کو میسر ہیں اس کے اٹھانے کے لئے۔جب ختم ہو جائے گلاب تب وہ دوسرے پھول کے پاس جاتی ہے۔پھر جو اس کا چھتہ ہے اس میں گلاب کے پھول کے ساتھ وہ Mix نہیں کرے گی اس شہر کو بلکہ چھتے کے اندر ایک نئی جگہ نئے شہد کو جمع کرنا شروع کر دے گی اور پرانے شہد کو وہ کھانا شروع کر دے گی۔وہ اپنے لئے بناتی ہے کچھ ہمیں بھی دے دیتی ہے تحفہ۔اب طب یونانی نے قریباً ہر بیماری کا علاج جڑی بوٹیوں سے اور ہومیو پیتھک نے ایک قدم آگے بڑھ کے یہ کہا کہ جڑی بوٹی (ہومیو پیتھک جس شکل میں بھی بناتے ہیں پوٹینسی ) کی دوا پہلے استعمال کرو۔جب بالکل ناکام ہو جاؤ پھر معدنیات کی طرف آؤ کیلشیم دے دو، یہ دے دو، وہ دے دولیکن پہلے وہ Try کرنی ہے تم نے۔تو سب سے اچھی وہ ہے اور انسانی جسم مادی دنیا میں سب سے لطیف جسم ہے اور نیکٹر (Nectar) مادی دنیا میں سب سے لطیف غذا ہے۔اس واسطے عقلاً انسانی جسم کے سب سے زیادہ موافق ہے۔امل تاس استعمال کرتی ہے طب جلاب کے لئے۔بہترین جلاب انسان کے لئے امل تاس کے پھول کا شہر ہے اگر مکھی وہاں سے اٹھانا شروع کر دے تو چھتے میں سے خالص شہد امل تاس کا آپ کو مل جائے گا۔اور یہ خاصیت کہ یہ پالی جاسکتی ہے۔اب یہ مثلاً چین نے تجربے کئے ہیں وہ اپنی مرضی سے جن پھولوں سے شہد بنانا چاہیں وہ بنا لیتے ہیں۔پھر اس علم کے بعد پورے وثوق کے ساتھ کہتے ہیں کہ یہ Orange Blossom کا شہد ہے، مالٹے اور سنگترے وغیرہ میں پھول آتے ہیں نا بڑی خوشبو ہوتی ہے اس میں ، اس کے پھول کے اندر۔اس واسطے کہ اگر مکھی کا چھتہ