انوار القراٰن (جلد ۲)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 396 of 640

انوار القراٰن (جلد ۲) — Page 396

۳۹۶ سورة النحل تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث جو پلی ہوئی لکھی ہے وہاں ہو اور پھول نکل آئیں اور پہلے پھول ان کو ملنے بند ہوجائیں اور مالک باغ اور مکھی کے چھتے کو دیکھے کہ میرے چھتے کی مکھیاں ان پھولوں کی طرف،Orange Blossom کی طرف جارہی ہیں اور وہاں سے لا رہی ہیں نیکٹر تو وہ قسم کھا سکتا ہے کہ یہ اس کا پھول ہے کیونکہ Mix کرتی ہی نہیں۔تو یہ خدا تعالیٰ کی شان ہے اور علم کے دروازے۔میں نے ایک ڈاکٹر سے کہا تھا۔یہاں نہیں آئے یہ تو بلین ڈالر ریسرچ پروگرام دیئے ہیں خدا تعالیٰ نے ہمیں۔ان میں سے ایک یہ بھی ہے۔(خطبات ناصر جلد نهم ۴۱۶ تا ۴۱۸) آیت ۳۷۲ وَاللهُ فَضَّلَ بَعْضَكُم عَلَى بَعْضٍ فِي الرِّزْقِ فَمَا الَّذِينَ فضْلُوا بِرَادِى رِزْقِهِمْ عَلَى مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُهُمْ فَهُمْ فِيْهِ سَوَاءٌ ۖ أَفَبِنِعْمَةِ اللهِ يَجْحَدُونَ وَ اللهُ جَعَلَ لَكُمْ مِّنْ اَنْفُسِكُمْ أَزْوَاجًا وَ جَعَلَ لَكُمْ مِنْ اَزْوَاجِكُم بَنِينَ وَ حَفَدَةً وَ رَزَقَكُمْ مِنَ الطَّيِّبَتِ أَفَبِالْبَاطِلِ يُؤْمِنُونَ وَ بِنِعْمَتِ اللهِ هُمْ يَكْفُرُونَ : اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے وَ اللهُ فَضَّلَ بَعْضَكُم عَلَى بَعْضٍ فِي الرِّزْقِ کہ جو کچھ بھی انسان کو ملا ہے وہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ملا ہے اور جو کچھ بھی اللہ تعالیٰ کی طرف سے انسان کو ملا ہے وہ قرآن کریم کی اصطلاح میں رزق کہلاتا ہے اور یہاں یہ فرمایا کہ خدا تعالیٰ نے اپنے رزق کی بخشش میں جو مختلف انسانوں کو اس نے دیا ، بعض کو بعض پر فضیلت دی ہے۔بعض کو زیادہ دیا بعض کو کم دیا ہے اور جولوگ خدا تعالیٰ کی یہ جو عطا ہے اور جو اس کا رنگ ہے اور جس شکل میں اس نے یہ تقسیم کیا ہے اپنے رزق کو اس کی حکمت کو سمجھتے نہیں۔وہ خدا تعالیٰ کا عطا کردہ جو رزق ہے، اسے کسی صورت میں بھی ان لوگوں کی طرف جو ان کے ڈپنڈنٹ (Dependant) ہیں جن پر ان کے داہنے ہاتھ قابض ہیں۔یہاں غلام مراد نہیں بلکہ جو ، جن کی ذمہ داریاں ان پر ہیں کہ ان کے کھانے کا، پینے کا، کپڑوں کا، رہائش کا ، ان کے علاج معالجہ کا ان کو خیال رکھنا چاہیے وہ ان لوگوں کو خدا کے دیئے ہوئے رزق