انوار القراٰن (جلد ۲)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 296 of 640

انوار القراٰن (جلد ۲) — Page 296

تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث ۲۹۶ سورة يونس بہتر فیصلہ کرنے والا ہے۔اس کا فیصلہ جب نازل ہو جائے گا جب اسلام دنیا میں غالب ہو جائے گا۔جب اللہ تعالیٰ کے وعدے ہمارے زندگیوں میں پورے ہو جائیں گے تو ہمارے جسم کے ذرہ ذرہ سے یہ آواز نکلے گی کہ اللہ ہی خَیرُ الْحَاکمین ہے۔وہی خَیرُ الْحَکمین ہے اس کے مقابلہ میں کس کی حکومت اور کس کا فیصلہ چلتا ہے۔خطبات ناصر جلد دوم صفحه ۵۲۵،۵۲۴)