انوار القراٰن (جلد ۱)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 403 of 587

انوار القراٰن (جلد ۱) — Page 403

تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث ۴۰۳ سورة ال عمران کی اتباع کرنے والا نہ ہو۔قُلْ إِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ کوئی شخص چھوٹی سے چھوٹی روحانی رفعت حاصل نہیں کر سکتا حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے مقابلے پر کھڑا ہو کر اور ہر شخص اپنی استعداد، صلاحیت کے مطابق انتہائی دائرہ استعداد میں انتہائی رفعت حاصل کر سکتا ہے حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے طفیل اور اس کا گر یہ بتایا کہ حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع کرو اللہ تعالیٰ کا پیار تمہیں حاصل ہو جائے گا۔(خطبات ناصر جلد نهم صفحه ۲۴۷) قرآن کریم نے حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی کامل اتباع اور فرمانبرداری کا حکم دیا ہے اور ہم سے اِن كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ کی رُو سے وعدہ کیا گیا ہے کہ اگر ہم اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے مطابق اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمارے سامنے جو اسوہ حسنہ رکھا ہے اپنے دائرہ استعداد میں اس کی پیروی کرتے ہوئے اپنے اندر صفات باری کے مظہر بنیں گے اور دُنیا کو حسن واحسان کے جلوے دکھا ئیں گے تو ہم اللہ تعالیٰ کی محبت کو حاصل کر لیں گے۔چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے نقش قدم پر چلنا ( انسان کو خدا کا محبوب بنا دیتا ہے )۔” جب ایک انسان سچے دل سے ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لاتا ہے اور آپ کی تمام عظمت اور بزرگی کو مان کر پورے صدق و صفا اور محبت اور اطاعت سے آپ کی پیروی کرتا ہے یہاں تک کہ کامل اطاعت کی وجہ فنا کے مقام تک پہنچ جاتا ہے۔تب اس تعلق شدید کی وجہ سے جو آپ کے ساتھ ہو جاتا ہے۔وہ الہی نور جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر اتر تا ہے۔اس سے یہ شخص بھی حصہ لیتا ہے۔۔۔اور اس کے ہر ایک عضو میں سے محبت الہی کا نور چمک اُٹھتا ہے تب اندرونی ظلمت بکلی دور ہو جاتی ہے۔علمی رنگ سے بھی اس میں نور پیدا ہو جاتا ہے اور عملی رنگ سے بھی نور پیدا ہو جاتا ہے۔“ (روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحہ ۶۸۱،۶۸۰) خطابات ناصر جلد اول صفحه ۵۹۵) آیت ۶۵ قُلْ يَاهُلَ الْكِتب تَعَالَوْا إِلَى كَلِمَةٍ سَوَاءٍ بَيْنَنَا وَبَيْنَكُمُ اَلا نَعْبُدَ إِلَّا اللَّهَ وَلَا نُشْرِكَ بِهِ شَيْئًا وَ لَا يَتَّخِذَ بَعْضُنَا بَعْضًا أَرْبَابًا مِنْ