انوار القراٰن (جلد ۱)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 341 of 587

انوار القراٰن (جلد ۱) — Page 341

۳۴۱ سورة البقرة تفسیر حضرت خلیفۃالمسیح الثالث پابندی کرو اور شریعت کا جوا اپنی گردن پر رکھو اور بے قید زندگی گزارنے کی کوشش نہ کرو۔وَاصْبِرُ حَتَّى يَحْكُمَ اللهُ اور اس میں چھٹے معنی بھی آجاتے ہیں جو میں نے ابھی بیان کئے ہیں کہ تم صبر کے ساتھ انتظار کرو۔ہوگا وہی جو خدا نے چاہا اور پسند کیا۔ہوگا وہی جس کا اللہ نے فیصلہ کر دیا ہے لیکن ہوگا وہ اپنے وقت پر۔اس واسطے بے صبری نہ دکھاؤ۔صبر سے کام لو یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ فیصلہ کر لے۔۔۔۔صبر کے ایک معنی مصائب کو خدا کی راہ میں برداشت کرنا اور ان پر گھبراہٹ ظاہر نہ کرنا ہے۔اس کے متعلق سورہ لقمان میں فرمایا - وَاصْبِرُ عَلَى مَا أَصَابَكَ إِنَّ ذلِكَ مِنْ عَزْمِ الْأُمُورِ (لقمان: ۱۸) کہ تجھے خدا کی راہ میں جو تنگی و ترشی، دکھ اور مصیبت پہنچے اس پر صبر سے کام لے اور یقیناً یہ بات ہمت والے کاموں میں سے ہے اور اللہ تعالیٰ ان لوگوں ہی کو پسند کرتا ہے جن کے اندر ایک عزم ہوتا ہے جن کے اندر یہ یقین ہوتا ہے کہ میں خدا کے لئے اپنی زندگی گزار رہا ہوں اور جو شخص خدا کے لئے اپنی زندگی کو گزارتا ہے وہ ناکام اور نامراد نہیں ہوا کرتا بلکہ اللہ تعالی کی بشارتیں اس کے حق میں پوری ہوتی ہیں اور وہی جماعت آخر کار دنیا میں کامیاب ہوتی ہے جس جماعت کے متعلق خدا تعالی کا یہ وعدہ ہو کہ وہ اسے کامیاب کرے گا۔۔۔۔۔۔۔میں نے کہا ہے کہ صبر کے ایک معنی یہ ہیں کہ زبان کو قابو میں رکھا جائے۔زبان زیادہ تر اس وقت بے قابو ہوتی ہے جس وقت ایک دوسری بے قابو زبان انسان پر اندھا دھند وار کر رہی ہوتی ہے۔طبیعت میں ایک جوش اور غصہ پیدا ہوتا ہے اور زبان سختی کے مقابلہ میں سختی کی طرف جھک جاتی ہے لیکن ہمارا خدا ہمیں کہتا ہے فَاصْبِرْ عَلَى مَا يَقُولُونَ ( طه : ۱۳۱) جو کچھ بھی وہ کہتے ہیں تمہیں غصہ تو آئے گا۔تمہارے نفسوں میں جوش تو پیدا ہو گا۔تمہاری زبان بے قابو ہونے کے لئے تڑپ رہی ہوگی مگر اس زبان پر وہ لگام ڈالے رکھو جو لگام میں نے تمہیں دی ہے۔اسے بے قابو نہ ہونے دو۔۔۔۔۔ان آیات میں جو میں نے بعد میں دوستوں کے سامنے رکھی ہیں اللہ تعالیٰ نے صبر کے مختلف معانی اور اس کی حکمتیں بیان کی ہیں رَبَّنَا أَفْرِغْ عَلَيْنَا صَبرًا الخ دعائیہ الفاظ میں ہے ہمیں اس طرف متوجہ کرنے کیلئے اور ہمارے دل میں ایک تڑپ پیدا کرنے کیلئے کہ ہمیں صبر کے حصول کیلئے دعا کرنی چاہیے۔اللہ تعالیٰ سورہ نحل ( آیت : ۱۲۸) میں فرماتا ہے: واصبر صبر کر ولیکن اللہ کی توفیق کے بغیر تم صبر نہیں کر سکو گے۔وَمَاصَبُرُكَ إِلَّا بِاللہ اللہ کی مدد کے بغیر تم صبر کر نہیں سکتے اس واسطے جب