قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے

by Other Authors

Page 19 of 145

قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے — Page 19

قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے ( قرآن مجید کی 26 آیات پر اعتراضات کے جوابات) کروایا۔معترض کو یہ یاد رکھنا چاہیے کہ قرآن مجید ہزاروں صحابہ اور تابعین کے حافظہ اور سینوں میں بہت پہلے سے محفوظ تھا یہ تو ایک احتیاطی طریق تھا جو اختیار کیا گیا۔اعتراض نمبر 3: معترض نے تحریر کیا ہے کہ کئی کتا بیں قرآن کی صورت میں لکھی گئی تھیں حضرت عثمان نے ان تمام مصحفوں کو جلانے کا حکم دیا اور اپنا قرآن جاری کیا جو آج تک پڑھا جاتا ہے۔(ختم شد) جواب : یہ اعتراض غلط اور بے بنیاد ہے کہ حضرت عثمان نے اپنا قرآن جاری کیا۔اس کی مزید تفصیل یہ ہے کہ : 1۔حضرت ابوبکر کا زمانہ خلافت سن 11 ھجری تا 13 هجری (بمطابق 632ء تا 634ء) تک تقریباً دو سال رہا۔2۔حضرت عمرؓ کا زمانہ خلافت سن 13 ھجری تا 24 ھجری بمطابق 634ء تا 645ء) تک تقریباً گیارہ بارہ سال رہا۔3۔حضرت عثمان کا زمانہ خلافت سن 24 ھجری تا 35 هجری) بمطابق 645ء تا 19