قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے — Page 20
قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے ( قرآن مجید کی 26 آیات پر اعتراضات کے جوابات) 656ء) تقریباً گیارہ سال رہا۔4۔حضرت علی کا زمانہ خلافت 35 هجری تا 40 هجری (بمطابق 656ء تا 660ء) چار یا پانچ سال رہا۔حضرت ابوبکر اور حضرت عمررؓ کا زمانہ خلافت تقریباً 13 سال رہا۔ان تیرہ سالوں میں ہزاروں حفاظ اور لاکھوں مسلمانوں کے حافظہ اور سینوں میں قرآن مجید محفوظ ہو چکا تھا اور یہ وہی قرآن مجید تھا جو محمد صلی یہ تم پر نازل ہوا تھا اور ان میں سے اکثر نے حضور پاک مسالہ یہی تم سے حفظ کیا تھا۔اور یہ حفاظ تمام مملکت اسلامیہ اور غیر اسلامیہ میں پھیل چکے تھے۔اب سوال پیدا ہوتا ہے کیا حضرت عثمان کے لیے یہ ممکن تھا کہ ان حفاظ کے حافظہ اور سینوں سے اصل قرآن محو کروا کر اپنا جاری کردہ قرآن ڈلوادیں؟؟ چودہ صدیاں گذرنے کے بعد بھی وہی قرآن سینہ بہ سینہ مسلمانوں میں رائج ہے جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے حضرت جبرائیل علیہ السلام کی وساطت سے حضرت محمد ملا یہ تم پر نازل ہوا اس کو مشکوک بنانے کی سینکڑوں کوششیں ہوئیں سب کی سب اللہ تعالیٰ نے نا کام و نامراد فرما دیں۔لہذ امعترض کو چودہ صدیوں کی تاریخ کو پیش نظر رکھنا چاہیے۔20 20