قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے — Page 9
قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے ( قرآن مجید کی 26 آیات پر اعتراضات کے جوابات) بعض مصالح کے تحت نزول کی ترتیب سے جدا رکھی گئی ہے قائم ہوتی گئی تھی۔آنحضرت سال سی ایم کی وفات کے بعد جبکہ نزول قرآن مکمل ہو چکا تھا حضرت ابوبکر خلیفہ اول نے حضرت عمر کے مشورہ سے حضرت زید بن ثابت انصاری کو جو آنحضرت ملا یہ ایک یتیم کے کاتب وحی رہ چکے تھے حکم فرمایا کہ وہ قرآن شریف کو ایک با قاعدہ مصحف کی صورت میں اکٹھا کروا کر محفوظ کر دیں۔چنانچہ زید بن ثابت نے بڑی محنت کے ساتھ ہر آیت کے متعلق زبانی اور تحریری ہر دو قسم کی پختہ شہادت مہیا کر کے اسے ایک باقاعدہ مصحف کی صورت میں اکٹھا کر دیا۔( بخاری کتاب فضائل القرآن باب کتاب النبی اللہ سلیم )۔اس کے بعد جب اسلام مختلف ممالک میں پھیل گیا تو پھر حضرت عثمان خلیفہ ثالث کے حکم سے زید بن ثابت کے یکجا کردہ نسخہ کے مطابق قرآن شریف کی متعدد مستند کا پیاں لکھوا کر تمام اسلامی ممالک میں بھجوادی گئیں۔( بحوالہ بخاری کتاب فضائل القرآن باب جمع القرآن، فتح الباری جلد 9 صفحہ "(17-18 حفاظت کے اس دوسرے طریق کے بعد معترض کے اعتراض کا کھوکھلا پن ور بے بنیاد ہونا واضح اور ثابت ہے اور یہ کہنا کہ قرآن مجید کی کتاب بعد میں بنائی گئی 9