قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے — Page 58
قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے ( قرآن مجید کی 26 آیات پر اعتراضات کے جوابات) لوگ اعتراض کر چکے ہیں۔خدا تعالی کی حکمت اور مصلحت نہیں چاہتی کہ اس راہ کو پھر اختیار کیا جائے۔اس کی ایسی ہی مثال ہے کہ جیسے جن نشانوں کی پہلے تکذیب ہو چکی وہ ہمارے سید رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو نہیں دیئے گئے۔“ (روحانی خزائن جلد 2 صفحہ 28) واعلمو ان وقت الجهاد السيفى قد مضى ولم يبق الاجهاد القلم و الدعا و آیات عظمی - ( حقيقة المهدی روحانی خزائن جلد 14 صفحہ 458) یعنی جان لو کہ اب جہاد بالسیف کا وقت نہیں ہے بلکہ قلم اور دعا اور بڑے بڑے نشانات کے ذریعہ جہاد کرنے کا زمانہ ہے۔(حقیقۃ الہدی روحانی خزائن 14 صفحہ 454) یہاں اختصار سے ایک اور بات کا ذکر بھی بہت ضروری ہے۔آج کل دنیا میں گویا ایک فیشن بن گیا ہے کہ اگر دنیا کے کسی کونے میں دہشت گردی کا کوئی واقعہ ہو جائے تو اسے ہمارے ملک اور دنیا کے بعض اخبارات اور نشریاتی ادارے فوراً اسلامک دہشت گردی کا نام دے دیتے ہیں۔ایسے اخبارات پر حیرت ہوتی ہے ، اگر کسی 58