قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے

by Other Authors

Page 57 of 145

قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے — Page 57

قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے ( قرآن مجید کی 26 آیات پر اعتراضات کے جوابات) امن تعلیمات دی گئیں ہیں۔تو انہوں نے ”جہاد“ کے لفظ کی غلط تفسیر مسلمانوں میں پھیلانا شروع کی ، اور دوسری طرف مطلب پرست مسلمان کہلانے والے بادشاہوں کو اپنی سلطنتوں کی وسعت کے لئے جہاد کی غلط تفسیر کی ضرورت تھی ، چنانچہ انہوں نے اپنے زمانے کے علماء کے ذریعہ غلط تفسیر کو خوب رواج دیا۔اور نتیجہ یہ نکلا کہ آج جہاد کی غلط تفسیر کو ہی اصل تفسیر سمجھ کر اسلام کے متعلق بہت سی غلط فہمیاں پیدا کر دی گئیں۔اس غلط انہی اور اس طرح کی اور بہت سی غلط فہمیوں کے ازالہ کے لئے اللہ تعالی نے حضرت مرزا غلام احمد صاحب قادیانی علیہ السلام کو مسیح موعود اور امام مہدی بنا کر بھیجا۔اور انہوں نے اعلان فرمایا: " آج سے انسانی جہاد جو تلوار سے کیا جاتا تھا۔خدا کے حکم کے ساتھ بند کیا گیا۔اب اس کے بعد جو شخص کا فر پر تلوار اٹھاتا ہے۔اور اپنا نام غازی رکھتا ہے وہ اس رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نافرمانی کرتا ہے۔جس نے آج سے تیرہ سو برس پہلے فرما دیا ہے کہ مسیح موعود کے آنے پر تمام تلوار کے جہاد ختم ہوجائیں گے۔سواب میرے ظہور کے بعد تلوار کا کوئی جہاد نہیں۔ہماری طرف سے امان اور صلح کاری کا سفید جھنڈ ابلند کیا گیا ہے۔خدا تعالی کی طرف دعوت کرنے کی ایک راہ نہیں۔پس جس راہ پر نادان 57