قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے — Page 59
قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے ( قرآن مجید کی 26 آیات پر اعتراضات کے جوابات) دوسرے مذہب کے لوگ اسی قسم کی کاروائیاں کریں تو ان کی کاروائیاں ان کے مذہب کی طرف منسوب نہیں کرتے۔مثال کے طور پر اگر امریکہ ہیروشیما و ناگا ساکی پر ایٹم بم گرائے یا امریکہ اور برطانیہ افغانستان اور عراق پر بم باری کریں تو اس کاروائی کو مسیحی دہشت گردی نہیں کہا جاتا۔اگر جنرل ڈائر جلیانوالا باغ میں سینکڑوں بھارتیوں کو گولیوں سے قتل کر دے تو اسے بھی عیسائی دہشت گردی کا نام نہیں دیا جاتا۔پس اس وضاحت کے بعد بعض نابلد مسلمانوں کی طرف سے اپنی نادانی یا کسی کی انگیخت پر قتل و غارت کرنا کسی بھی صورت میں اسلام کی طرف منسوب کرنا مناسب نہیں ہے۔جماعت احمدیہ مسلمہ کی طرف سے جہاد کے متعلق اس وضاحت کے ساتھ اُن آیات کی وضاحت پیش کی جارہی ہے جو کہ درخواست دہندہ نے اپنی درخواست میں پیش کی ہیں۔59