قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے

by Other Authors

Page 35 of 145

قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے — Page 35

قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے ( قرآن مجید کی 26 آیات پر اعتراضات کے جوابات) اسی طرح ہمارے دیش بھارت میں شری کرشن جی مہاراج کے حکم پر کروکشیتر کے میدان میں 18 دن مہا بھارت کی جنگ لڑی گئی اور جب ارجن اپنی کمان پھینک کر بے دل ہو کر بیٹھ گیا اور جنگ سے انکار کر دیا تو شری کرشن جی مہاراج نے اسے جنگ کی تعلیم دی باوجود اس کے کہ اس کے مخالفین میں اس کے سامنے قریبی رشتہ دار اور استاد درونا چار یہ بھی شامل تھے۔شری کرشن جی مہاراج نے ارجن کو کہا: 35