قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے — Page 34
قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے ( قرآن مجید کی 26 آیات پر اعتراضات کے جوابات) نیز وہ آیات نازل ہوئیں جن کے بارے میں مخالفین اسلام کہتے ہیں کہ ان میں دہشت گردی اور جارحیت کی تعلیم دی گئی ہے اگر ان آیات کی قرآن مجید میں موجودگی دہشت گردی کا سبب سمجھا جا سکتا ہے تو پھر یہ اصول تو تمام مذاہب کی دینی کتب پر اطلاق پانا چاہیے مذہبی کتب سے چند مثالیں درج ذیل ہیں۔یہود اور عیسائیوں کی کتاب تو رات اور انجیل میں یہ حکم ہے کہ: تو رات اور انجیل میں جنگ کی تعلیم : جب خداوند تیرا خدا اسے یعنی کسی شہر کو تیرے قبضہ میں کر دے تو وہاں کے ہر مرد کو تلوار کی دھار سے قتل کر مگر عورتوں اور لڑکیوں اور مواشی کو جو کچھ اس شہر میں ہے اس کا سارا لوٹ اپنے لئے لے۔(استثناباب 20 آیت 13-14) وہ ان قوموں کے شہروں میں جنہیں خداوند تیرا خدا تیری میراث کر دیتا ہے کسی چیز کو جیتا نہ چھوڑ (استثنا باب 20 آیت 61) حضرت عیسی علیہ السلام کا انجیل میں فرمان ہے کہ یہ نہ سمجھو کہ میں زمین پر مسلح کروانے آیا ہوں صلح کروانے نہیں بلکہ تلوار چلانے آیا ہوں۔(انجیل متی باب 10 آیت 34) 34