قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے

by Other Authors

Page 30 of 145

قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے — Page 30

قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے ( قرآن مجید کی 26 آیات پر اعتراضات کے جوابات) پس ان دو مثالوں سے سمجھا جا سکتا ہے کہ معترض کے اعتراض غلط اور بے بنیاد اور حقیقت پر مبنی نہیں ہیں۔اعتراض نمبر 7 معترض نے قرآن مجید کی پانچ آیات لکھ کر یہ مغالطہ دینے کی کوشش کی ہے کہ ان میں قرآن مجید نے اچھی باتیں بیان کی ہیں۔اور معترض کے نزدیک یہ تو اللہ کا کلام ہے لیکن جن 26 آیات کا انتخاب معترض نے پیش کیا ہے اس کے خیال میں یہ اللہ کا کلام نہیں ہے ان کا بعد میں اضافہ کیا گیا ہے۔جواب: پچھلے صفحات میں انتہائی مضبوط دلائل کے ساتھ یہ ثابت کیا گیا ہے کہ قرآن مجید میں بسم اللہ کی ”ب“ سے لیکر والناس کی ”س“ تک سب کا سب اللہ کا کلام ہے جو اللہ تعالیٰ نے جبرئیل کے ذریعہ سیدنا محمد ملا لیا کہ ہم پر نازل کیا۔اور حضور صلیے یہ نام کے ذریعہ یہ کلام ہزاروں، لاکھوں مسلمانوں کے حافظہ میں بحفاظت منتقل ہوا اور آج تک ہوتا چلا آرہا ہے لہذا ان آیات کی تشریح کی نہ کوئی وجہ ہے نہ کوئی دلیل ! قرآن مجید میں ہر اس موضوع کا ذکر کیا گیا ہے جس کی انسانی زندگی کو قیامت تک 30 30