قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے — Page 29
قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے ( قرآن مجید کی 26 آیات پر اعتراضات کے جوابات) اگر کوئی ملکی قانون اور دستور کی کسی شق کی غلط تشریح کر کے عوام کو مغالطہ میں ڈالے تو قصور مغالطہ میں ڈالنے والوں کا ہے نہ کہ قانون کا۔! معترض کی طرح اگر کوئی یہ مطالبہ کرے کہ دستور اور آئین سے اس شق کو ختم کر دیا جائے کیونکہ اس شق سے بعض لوگ مغالطہ دینے کی کوشش کرتے ہیں تو کیا اس کا مطالبہ قابل قبول ہوگا۔؟؟ ہر گز نہیں۔اس کو ایک دوسری مثال کے ذریعہ اس طرح بھی سمجھا جاسکتا ہے کہ مثال کے طور پر کوئی احمق اور جاہل مسلمانوں کو یہ کہے کہ قرآن مجید میں صاف طور پر لکھا ہے لَا تَقْرَبُوا الصَّلوةَ ( سورۃ النساء سورۃ نمبر 4 آیت نمبر 44) اور دوسری جگہ لکھا ہے فَوَيْلُ لِلْمُصَلِّينَ (سورۃ الماعون سورۃ نمبر 105 آیت نمبر 5) یعنی نماز کے قریب نہ جاؤ اور جو جائے گا اس کے لیے ہلاکت ہے۔لہذا مسلمانوں کو نماز ادا نہیں کرنی چاہئے۔اب اگر کوئی دوسرا جاہل اُٹھ کر یہ مطالبہ کرے کہ قرآن مجید کی ان دو آیات کو خدانخواستہ حذف کیا جائے کیونکہ اس کے ذریعہ مسلمانوں کو دھوکہ دیا جا رہا ہے تو کیا یہ مطالبہ درست ہو گا۔29 29