قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے

by Other Authors

Page 31 of 145

قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے — Page 31

قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے ( قرآن مجید کی 26 آیات پر اعتراضات کے جوابات) ضرورت ہو سکتی تھی اس میں اللہ تعالیٰ کی وحدانیت کو مضبوط دلائل کے ذریعہ سے واضح کیا گیا ہے کائنات کی تخلیق اور اس کے اسرار کوروشن دلائل کے ذریعہ سے واضح کیا گیا ہے۔اسی طرح انسانی زندگی کے مختلف پہلوؤں کے لیے جو ضروریات تھیں اس کے بارے میں ہدایات دی گئیں ہیں۔مثلاً معاشرت،ازدواجی زندگی اور اس کے معاملات کے بارے میں ، تربیت اولاد، غرض یہ کہ وہ تمام موضوعات جس کی احتیاج انسان کو تھی، ہے، یا قیامت تک ہو گی۔یہ بھی یادر ہے کہ قرآن مجید میں انسان کے ان حالات اور نقاضوں کا بھی ذکر کیا گیا ہے جو وقت کے ساتھ ساتھ بدلتے رہتے ہیں اور ہر حالت کے تعلق سے راہنمائی فرمائی ہے مثال کے طور پر قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو یہ حکم دیا کہ نماز ادا کرنے سے پہلے پانی سے وضو کر لیا کریں۔پھر یہ بھی فرما دیا کہ اگر تمہیں پانی نہ ملے تو پاک مٹی سے جیم کر لیا کرو فَتَيَمَّمُوا صَعِيدًا طَيِّبًا (سورۃ المائدہ ، سورۃ نمبر 5، آیت نمبر 7) تو خشک پا کیز مٹی سے تیم کر لیا کرو۔اب اس وضو کے مسئلے میں ہی دو حالتیں بیان کی گئی ہیں عمومی حالت میں ہر صحت مند مسلمان کو نماز ادا کرنے سے پہلے پانی سے وضو 31