قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے — Page 28
قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے ( قرآن مجید کی 26 آیات پر اعتراضات کے جوابات) میں نہیں ملتی۔لہذا یہ اعتراض انتہائی غلط اور باطل ہے اصل حقیقت یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے جس قرآن مجید کی حفاظت کی ذمہ داری خود قبول کی ہے اس نے اسے ہر تحریف و تبدیلی سے محفوظ رکھا ہے اور قیامت تک اسے محفوظ رکھے گا۔انشاء اللہ تعالیٰ اعتراض نمبر 6 قرآن مجید کے ترجمے اور تفسیر میں مسلمانوں کا اختلاف ہے اور ان غلط تشریحات کا فائدہ بنیاد پرست اور دہشت گرداٹھارہے ہیں۔جو انسانیت کے لیے خطرناک ہے۔جواب : اللہ تعالی نے قرآن مجید میں فرمایا ہے اِنَّا اَنْزَلْنَهُ قُرْءنًا عَرَبِيًّا لَّعَلَّكُمْ تَعْقِلُونَ (سورة يوسف سورۃ نمبر 12 آیت نمبر 3) کہ ہم نے قرآن مجید کو فصیح اور واضح عربی زبان میں نازل کیا ہے اور یہی اللہ کا کلام ہے۔اب رہا سوال یہ کہ اس کی غلط تشریحات سے بنیاد پرست اور دہشت گرد فائدہ اُٹھا رہے ہیں تو یہ غلطی غلط تشریح کرنے والوں اور فائدہ اُٹھانے والوں کو نہ روکنے والوں کی ہے نہ کہ قرآن مجید کی۔!! 28