قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے — Page 27
قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے ( قرآن مجید کی 26 آیات پر اعتراضات کے جوابات) اعتراض نمبر 5: معترض نے ایک اعتراض بغرض تشکیک یہ کیا کہ : حضرت علی نے قرآن مجید کو درست کر لیا۔؟ جواب : یہ اللہ تعالیٰ کے وعدہ إِنَّالَهُ لحفظون کے منافی ہے اور اللہ تعالیٰ نے ایسا کبھی نہیں ہونے دیا یہ حضرت سیدنا علی کی طرف غلط بات منسوب کی جارہی ہے۔اگر یہ درست کرنے والی بات صحیح ہوتی تو معترض درج ذیل سوالات کے جوابات 1۔بقول معترض اگر حضرت علی نے قرآن کو درست کر لیا تھا تو وہ ممالک جہاں پر اہل تشیع برسر اقتدار تھے یا ہیں۔وہ حضرت علی کا تصحیح شدہ نسخہ قرآن کیوں شائع نہیں کرتے۔بلکہ ہم دیکھتے ہیں کہ ایران اور دوسرے شیعہ ادارے وہی قرآن شائع کرتے ، پڑھتے اور پڑھاتے ہیں جو اہلِ سنت والوں کے پاس ہے۔2۔سیدنا حضرت علی شیر خدا اور چوتھے خلیفہ انہوں نے اپنے عہد خلافت میں تصحیح شده قرآن کو رائج کیوں نہیں کیا اور مسلمانوں کو یہ کیوں نہ کہا کہ تمہارے حافظے میں جو قرآن ہے وہ محو کر کے یہ صحیح شدہ قرآن حفظ کرو ایسی کوئی روایت ہمیں تاریخ اسلام 27