قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے — Page 82
قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے ( قرآن مجید کی 26 آیات پر اعتراضات کے جوابات) کی طرف تمہاری توجہ نہ ہو اور وہ تمہیں کوئی ضرب اور نقصان پہنچا جا ئیں۔بایں وجہ اللہ تعالیٰ نے حالت جنگ میں سفر کرنے کی صورت میں نمازیں قصر کرنے اور بوقت ضرورت صلوٰۃ الخوف ادا کر نیکی اجازت دی ہے۔سلیم العقل رکھنے والے انسان کی فہم وادراک سے بالا ہے کہ درخواست دہندہ کو اس صاف اور صریح آیت پر کیا اعتراض ہے؟ بہر حال یہ ایک اصولی تعلیم ہے اور قیامت تک رہنے والی تعلیم ہے جب کسی زماں و مکاں میں اسکی ضرورت پیش آئے تو اسپر عمل کیا جائے گا عمومی حالات میں اسپر عمل نہیں کیا جاتا۔مذکورہ بالا آیت کے آخر میں ذکر ہے کہ إِنَّ الْكَفِرِينَ كَانُوا لَكُمْ عَدُوًّا مبيناً۔يقيناً کا فرتمہارے کھلے کھلے دشمن ہیں۔شاید معترض ان الفاظ سے یہ تاثر دینے کی کوشش کر رہے ہیں کہ ” کا فرتمہارے کھلے کھلے دشمن ہیں۔“ سے مراد یہ ہے کہ ہر وہ انسان جو مسلمان نہیں وہ کافر ہے اور وہ مسلمانوں کا دشمن ہے۔اگر اس مغالطہ میں مبتلاء کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے تو یہ کوششیں نہ صرف قابل تر دید بلکہ قابل مذمت ہیں۔اس آیت کا مطلب یہ ہے کہ وہ لوگ جو اسلام کا انکار کر 82