قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے

by Other Authors

Page 32 of 145

قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے — Page 32

قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے ( قرآن مجید کی 26 آیات پر اعتراضات کے جوابات) کرنا ہے۔دوسری حالت یہ بیان ہوئی کہ اگر پانی میسر نہ ہو تو پاک مٹی سے تیمم کر کے نماز ادا کرنی ہے اب اگر کوئی دریا، نہر یا چشمہ کے کنارے پر بسنے والا انسان یہ کہے کہ مجھے تو ہر وقت پانی میسر ہے اور میں پانی سے وضو کر سکتا ہوں لہذا تیم والا حکم میں اپنے قرآن سے حذف کر دیتا ہوں کیونکہ اس کی مجھے ضرورت نہیں ہے تو ہر عاقل انسان ایسے خیال رکھنے والے کو سمجھائے گا کہ قرآن مجید کا یہ حکم صرف تمہارے سے ہی مخصوص نہیں ہے بلکہ اسی وقت افریقہ کے جنگلات اور صحراؤں میں بھی ایسے مسلمان ہیں جن کے پاس پانی کی ایک بوند نہیں اور وہ وہاں اللہ تعالیٰ کے دوسرے حکم کے مطابق تیم کر کے نماز ادا کریں گے۔پس واضح ہوا کہ ہر حالت زمان و مکان کے بدلنے کے ساتھ قرآن مجید کے احکامات اور تعلیمات علیحدہ علیحدہ ہیں۔سیدنا محمد ابراہیم اور مسلمانوں کا عہد مبارک دو حصوں میں منقسم ہے۔1 مگی زمانہ اس تیرہ سالہ زمانے میں اللہ تعالیٰ نے سید نا محد سلیم کوظلم سہنے اور برداشت کرنے اور صبر کی تعلیم دی۔2 - مدنی دور جب کفار مکہ مسلمانوں پر چڑھائی کرنے کے لیے مدینہ تک پہنچ 32