قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے

by Other Authors

Page 33 of 145

قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے — Page 33

قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے ( قرآن مجید کی 26 آیات پر اعتراضات کے جوابات) گئے تو اللہ تعالیٰ نے اس دور میں مسلمانوں کو اپنے بچاؤ ، حفاظت اور دفاع کے بارے میں تعلیمات اور ہدایات دیں۔ہر دو زمانوں کے حالات اور تقاضے الگ الگ تھے۔معترض نے جو 26 آیات پیش کر کے یہ تاثر دینے کی کوشش کی ہے کہ ان میں دہشت گردی کی تعلیم دی گئی ہے یہ انتہائی غلط ہے۔قرآن مجید کے مطالعہ سے علم ہوتا ہے کہ یہ وہ حالات تھے جب مسلمان اپنا بچاؤ کر رہے تھے۔حالانکہ مسلمان مدنی دور میں بھی کسی قسم کا قتال یا جنگ کرنا نہیں چاہتے تھے جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں حکم دیا کہ کتب عَلَيْكُمُ الْقِتَالُ وَهُوَ كُرْهُ لَكُمْ ۚ وَ عَسَى أَنْ تَكْرَهُوا شَيْئًا وَ هُوَ خَيْرٌ لَكُمْ ۚ وَ عَسَى أَنْ تُحِبُّوا شَيْئًا وَ هُوَ شَرٌّ لَّكُمْ وَ اللهُ يَعْلَمُ وَأَنْتُمْ لَا ( سورة البقرة ،سورۃ نمبر 2 آیت نمبر 217) تَعْلَمُونَ الله ۲۱۷ ترجمہ: تم پر قال فرض کر دیا گیا ہے جبکہ وہ تمہیں ناپسند تھا۔اور بعید نہیں کہ تم ایک چیز نا پسند کرو اور وہ تمہارے لئے بہتر ہو۔اور ممکن ہے کہ ایک چیز تم پسند کر ولیکن وہ تمہارے لئے شر انگیز ہو۔اور اللہ جانتا ہے جبکہ تم نہیں جانتے۔33 33