قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے — Page 26
قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے ( قرآن مجید کی 26 آیات پر اعتراضات کے جوابات) 1۔تورایت کے بارے میں یہ عقیدہ ہے کہ یہ حضرت موسیٰ“ پر نازل ہوئی۔اب جو کتاب موسی“ پر نازل ہوئی۔اُس میں درج ذیل عبارت کا اضافہ کس نے کر دیا کہ ؟؟ پس خداوند کے بندہ نے خدا وند کے کہے کے موافق وہیں موآب کے ملک میں وفات پائی۔۔۔اور موسیٰ اپنی وفات کے وقت ایک سو بیس برس کا تھا۔“ (استثناء، باب 34 ، آیت 7) مذکورہ بالا عبارت بتا رہی ہے کہ یہ موسیٰ علیہ السلام کے بعد اضافہ کی گئی عبارت ہے۔ورنہ حضرت موسیٰ کی وفات کے بعد خود یہ کیسے کہہ سکتے تھے کہ اُن کی عمر 120 سال تھی۔مخالفین اسلام کی کوششیں ہوتی کہ قرآن مجید کو بھی محرف بنادیا جائے۔مگر اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی توفیق کے مطابق حضرت ابو بکر اور حضرت عثمان کے جرات مندانہ اور بروقت اقدام نے قرآن مجید کو ہر تحریف سے محفوظ رکھا۔الحمد للہ علی ذالک۔پس اللہ تعالیٰ نے اتنا عظیم الشان حفاظتی انتظام کروا کر یہ ثبوت دیا کہ اللہ تعالیٰ ہر دور میں قرآن مجید کی لفظی معنوی، دینی اور روحانی حفاظت کے لیے اپنا وعدہ انا نحن نزلنا الذکر پورا کرتا چلا جائے گا۔انشاء اللہ تعالیٰ 26