قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے — Page 129
قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے ( قرآن مجید کی 26 آیات پر اعتراضات کے جوابات) اپنے اللہ سے دعائیں مانگتا رہا آخر نتیجہ یہ نکلا کہ محمد لانی ایم کے اللہ نے اسکی دعا کو عنا اور اسکو فتح اور ہم پر غلبہ سے ہم کنار کیا اور ہمارے بتوں نے ہماری کوئی مدد نہ کی نہ ہماری کوئی دعائنی ہم پسپا اور ذلیل ہوئے اور اس سے یہ ثابت ہوا کہ اللہ واحد لاشریک ہی عبادت کے لائق ہے۔بتوں کی عبادت سے ہمیں کچھ بھی فائدہ نہیں ہوا۔یہ رعب تھا جو اللہ تعالیٰ نے انکے دلوں میں ڈالا اور اس آیت کا ذکر مختلف مواقع پر ہوا اور یہاں بھی اس کا ذکر کیا گیا۔آیت کا مضمون واضح اور صریح ہے کسی بھی سلیم الطبع انسان کے نزدیک اس پر کوئی اعتراض وارد نہیں ہوتا۔129