قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے — Page 130
قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے ( قرآن مجید کی 26 آیات پر اعتراضات کے جوابات) حرف آخر سید وسیم رضوی صاحب کے تمام اعتراضات کے جوابات تحریر کر دیے گئے۔اس اُمید کے ساتھ کہ وہ ان کا بغور مطالعہ کریں گے۔اگر کوئی بات قابل وضاحت ہو تو تحریر فرمائیں۔اس کا جواب بھی تحریر کر دیا جائے گا۔انشاء اللہ تعالیٰ۔آخر میں مکرر تحریر ہے کہ سید وسیم رضوی صاحب نے انڈین سپریم کورٹ میں قرآن مجید کی آیات حذف کرنے کے بارے میں عرضی دی ہے وہ ذرا یہ بتائیں کہ کیا وہ روئے زمین پر بسنے والے کروڑوں مسلمانوں کے حفاظ اور قاری صاحبان کے سینوں سے بھی مذکورہ آیات کے حزف کا مطالبہ کریں گے۔اگر وہ یہ مطالبہ کریں تو یہ پرلے درجے کی جہالت ہو گی۔پس اگر یہ ناممکن ہے تو پھر اس مطالبے کا مقصد اسکے علاوہ اور کیا ہوسکتا ہے کہ کروڑوں مسلمانوں کے جذبات مجروح کر کے انکو مشتعل کرنے کی مذموم جسارت کی گئی ہے۔یا درکھیں قرآن مجید کی کوئی آیت دہشت گردی اور فتنہ پردازی کی ہرگز ترغیب نہیں دیتی البتہ آپ کا حذف آیات کا مطالبہ بعض طبائع میں دہشت گردی کے جراثیم پیدا کرنے کا سبب بن سکتا ہے۔130