قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے

by Other Authors

Page 128 of 145

قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے — Page 128

قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے ( قرآن مجید کی 26 آیات پر اعتراضات کے جوابات) کی شدید مخالفت کرتے رہے۔اور متعد دجنگوں کے ذریعہ آپکو اور آپکے عقیدے کو ناکام بنانے کی کوشش کرتے رہے۔فتح مکہ کے بعد جب سید نا محد سلایا تم نے کفار مکہ کے لئے عام معافی کا اعلان کر دیا تو اُن میں سے بہت سے لوگوں کے دلوں میں اللہ تعالیٰ نے ایک رُعب ڈال دیا۔جس محمد سالا ای ایم اور اسکے صحابہ کو یہ لوگ کمزور سمجھتے تھے اور جس اللہ کی طرف وہ بلاتے تھے اُسے استہزاء اور استخفاف کی نظر سے دیکھتے تھے فتح مکہ کے موقعہ پر وہی لوگ آنحضرت صلی یہ تم سے مرعوب اور خوفزدہ نظر آ رہے تھے اور حضور صلی یا پی ایم نے اُنکے سامنے ایک عظیم الشان اعلان فرمایا لا تثريب عليكم اليوم وانتم الطلقاء تم پر کوئی سرزنش نہیں کی جائے گی اور تم سب آزاد ہو اس عدیم المثال واقعہ نے کفار مکہ کے دلوں میں ایک رعب ڈالا اور وہ یہ سوچنے لگے کہ ہم تو 360 بتوں کی پوجا کرتے تھے اور اُن سے مدد چاہتے تھے اور حضرت محمد صلی یا پریتم کہتے تھے کہ انکی عبادت فضول اور بے فائدہ ہے خدائے واحد لاشریک کی عبادت کر ولیکن ہم نے اسکی نصیحت کو نہ مانا اور بدستور اپنے بتوں کی عبادت کرتے رہے اور محمد سلامی پیام خدائے واحد کی عبادت کرتے رہے ہم اپنے معبودوں سے فتح کی دعائیں مانگتے رہے وہ 128