قندیلیں

by Other Authors

Page 93 of 194

قندیلیں — Page 93

۹۳ تھے۔ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ حضرت مسیح موعود سیر کو تشریف لے جارہے تھے اور شہید مرحوم اور چند ایک آدمی اور بھی ساتھ تھے جب حضور سیر سے واپس گھر چلے آئے تو شہید مرحوم نے ہمیں مہمان خانہ میں اگر مخاطب ہو کر یہ کشفی نظارہ بیان فرمایا کہ آج ایک عجیب واقعہ ہوا ہے کہ جنت سے ایک خوراچھے خوبصورت لباس میں میرے سامنے آئی ہے اور کہا کہ آپ میری طرف دیکھیں ہمیں نے کہا کہ جب تک حضرت مسیح موعود میرے ساتھ ہیں ان کو چھوڑ کر میں تیری طرف نہیں دیکھوں گا۔تب وہ روتی ہوئی واپس چلی گئی۔(الحکیم ۱۴۳ دسمبر ۱۹۳۵) بجلی کے ستون کا نظارہ تمام ساتھیوں نے دیکھا عبد الاحمد خان صاحب کابلی مرحوم در ویش قادیان اکثر سنایا کرتے تھے کہ جب حضرت صاحبزادہ سید عبد اللطیف کو سنگسار کر کے شہید کر دیا گیا تو اس دن میرے بڑے بھائی کی ڈیوٹی دوسرے کئی سپاہیوں کے ساتھ حضرت شہید مرحوم کی نعش کی حفاظت پر لگی ہوئی تھی۔ایک وسیع میدان میں حضرت صاحبزادہ صاحب کو شہید کیا گیا۔اسی دن شام کے بعد سخت بارش ہونے لگی اور شدید آندھی آنے لگی۔تمام سپاہی میدان چھوڑ کے قریبی برآمدے میں چلے گئے۔برآمدے میں اس وقت دوسرے سپاہیوں کے ہمراہ میرے بڑے بھائی نے بھی یہ نظارہ دیکھا کہ بجلی کا ستون حضرت شہید مرحوم کے سر کے اوپر کے پتھر کے ڈھیر سے نکلا ہے۔اور آسمان کی طرف اونچا ہونا شروع ہوا۔اور اس طرح کا ایک بجلی کا ستون آسمان کی طرف سے حضرت شہید مرحوم کے سر پر اترنا شروع ہوا۔آخر زمین و آسمان کے درمیان یہ دونوں بجلی کے متون مل گئے