قندیلیں — Page 92
۹۲ حکم فرمایا کہ ظفر اللہ خاں کی نمازوں کے وقت نوٹ کر لو۔اور اگر دوران ملاقات ان کی کی نماز کا وقت ہو جائے تو مجھے بتا دیا کرو۔اس طرح اللہ تعالیٰ نے یہ انتظام فرما دیا کہ پھر نماز کے بروقت ادا کرنے میں کوئی وقت نہ ہوئی۔خالد چوہدری صاحب نمبر صفحه (۸۹) سورج سے کئی درجہ بڑھکر روشن شعائیں احمد نور صاحب کا بلی کا بیان ہے کہ " حضرت مسیح موعود کے ساتھ جب تم میر کو جایا کرتے تھے اور حضرت مسیح موعود سیر سے واپس آکر گھر میں داخل ہوتے تو شہید مرحوم اپنے کپڑے گرد و غبار سے صاف نہیں کرتے تھے جب تک ذرا ٹھہر نہ جائیں اور اندازہ نہ لگا لیں کہ حضرت مسیح موعود نے اپنے کپڑے جھاڑ لئے ہیں۔شید مرحوم پر عجیب و غریب احوال ظاہر ہوتے تھے۔ایک روز بہشتی مقبرے کی طرف جاتے ہوئے ساتھیوں سے فرمایا کہ تم مجھے رہ گئے ہو میرے ساتھ ملنے کی کوشش کرد۔رسول اللہ کے انوار و برکات مجھے عطا کئے گئے ہیں۔پھر مولوی عبدالستار صاحب سے فرمایا میری پیشانی کی طرف ذرا دیکھو۔مولوی صاحب کہتے ہیں کہ سورج جو کہ کافی اونچا ننا۔میں اس کی طرف دیکھ سکتا تھا۔شہید مرحوم کی چیشیانی کی طرف دیکھنا مشکل تھا۔آپ کے چہرے سے ایسی شعاعیں نکلتی تھیں کہ جو سورج سے کئی درجہ بڑھ کر تمھیں۔(الحکم ۱۴ دسمبر ۱۹۳۵) کشفی نظاره حضرت صاحبزادہ عبداللطیف شہید سے حضرت مسیح موعود از حد محبت رکھتے