قندیلیں

by Other Authors

Page 160 of 194

قندیلیں — Page 160

14۔تھے۔ان کی تمرین امرتسر میں رہ کی۔اور بہت سے ضلعی افسران، مقامی معززین خان بہادر رائے بہادر خاں صاحبان چوہدری صاحب کے استقبال کے لئے موجود تھے۔پولیس کے گھیرا ڈال رکھا تھا کسی عام آدمی کو ادھر نہ جانے دیتی تھی۔چوہدری صاحب کا نام سن کر عام آدمی بھی بڑی تعداد میں اکٹھے ہو گئے تھے میں بھی اشتیاق کے مارے اس مجمع میں کھڑا تو بدری صاحب کو دیکھ رہا تھا۔بیکا ایک میں نے دیکھا کہ چودھری ظفر اللہ خاں صاحب نے پولیس کے اس حلقے کو توڑا اور ریلوے کے ایک معمولی ملازم کی طرف بڑھے جو ذرا دور کھڑا تھا۔وہ ٹکٹ کلر قسم کا کوئی ملازم تھا اور سیالکوٹ میں چو ہدری صاحب کا کلاس فیلو رہاتھا۔آپ اس کی طرف گئے۔اسے ملے اور کہا کہ تم میرے دوست ہو۔مجھے دیکھ کر ملنے کیوں نہیں آئے۔وہ شخص بولا کہ آپ کے ارد گر د اتنے بڑے بڑے افسران تھے کہ میں حاضر ہونے کی جرات نہ کر سکا۔وہ چوہدری صاحب کی اس قدر عزت افزائی پر حیران بھی تھا اور خوش بھی۔را لمصلح' چوہدری محمد ظفر اللہ خاں صفحہ ۲۷) لا تحزن ان الله معنا صوفیہ اکرم چھٹہ اپنے والد محترم چوہدری رحمت خاں صاحب سابق امام لندن کے متعلق تحریر کرتی ہیں۔اللہ تعالیٰ اس نیک بندے کی دعائیں بھی بہت سننا تھا۔ابا جان کو خدا تعالٰی پر پورا پورا تو کل تھا۔میری آنکھوں کے سامنے کئی واقعات پیش آئے جن میں خدا تعالیٰ نے معجزانہ رنگ میں مدد فرمائی۔دو تین سال پہلے کا واقعہ ہے۔ابا جان اور میں نے لاہور سے دمیر کے آنا تھا۔ہم دونوں کے درمیان فیصلہ یہ ہوا کہ ابا جان اپنے ہوسٹل سے یونیورسٹی آجائیں گے (ابا جان احمد یہ ہوسٹل کے سپرنٹنڈنٹ