قندیلیں

by Other Authors

Page 98 of 194

قندیلیں — Page 98

۹۰ با ہر لیا۔ایک احمدی دوست نے اس سے کہا۔تم نے حضرت مسیح موعود کو دیکھنا پسند نہیں کیا ہماری بیت الذکر تو دیکھتے جاؤ۔وہ اس بات کے لئے رضا مند ہو گیا مگر یہ شرط کی کہ مجھے ایسے وقت میں مسجد دکھاؤ کہ جب مرزا صاحب مسجد میں نہ ہوں چنانچہ یہ صاحب اس کو ایسے وقت میں قادیان کی بیت مبارک دکھانے کے لئے لے گئے کہ جب نماز کا وقت نہیں تھا اور بیت الذکر خالی تھی۔مگر قدرت خدا کا کرنا یہ ہوا کہ ی شخص بیت الذکر میں داخل ہوا اور ادھر حضرت مسیح موعود کے مکان کی کھر کی کھلی اور حضور کسی کام کے تعلق میں اچانک بیت الذکر میں تشریف لے آئے۔جب اس شخص کی نظر حضرت مسیح موعود پر پڑی تو وہ حضور کا نورانی چہرہ دیکھتے ہی تیاب ہو کر حضور کے قدموں میں آگرا اور اسی وقت بیعت کر لی۔ادھر یہ ( تاریخ احمدیت جلد سوم صفحه ۵۸۵) اطاعت امام کا ایک نہایت ہی ایمان افروز واقعہ حضرت فضیل عمر رتن باغ میں قیام فرما تھے کہ ملک صاحب خاں نون اور چھوٹے بھائی میجر ملک سر فیروز خان صاحب کے ساتھ ملک صاحب خاں صاحب کا کوئی خاندانی تنازعہ پیدا ہو گیا۔ایسی شکر رنجھا تک نوبت پہنچی کہ خاندان میں کوئی شادی کی تقریب جو ہوئی تو ملک صاحب ناراضگی کی وجہ سے شامل نہ ہوئے تھے۔چونکہ ملک صاحب نون قبیلہ کے سردار مانے جاتے تھے تقریب میں ان کی عدم موجودگی کو سب نے محسوس کیا۔اور نون صاحبان کی کوئی پیش نہ گئی۔دونوں صاحبان یعنی سابقہ وزیر اعظم ملک سر فیروز خان نون صاحب اور ملک میجر سردار خان صاحب نون حضرت فضیل عمر کی خدمت میں حاضر ہوئے۔اور پریشانی سے ذکر کیا کہ بڑے ملک صاحب ناراض ہیں اور نہیں تو ان