قندیلیں — Page 179
149 لائل پور کی طرف چل پڑا دعائیں کرتا ہوا پنڈی بھٹیاں پہنچ کر ڈاکٹر محمد شفیع صاحب پریزیڈنٹ جماعت احمدیہ پنڈی بھٹیاں جو کہ نہایت درجه نیک دعا گو استجاب الدعوات منکسر المزاج بزرگ تھے۔ان سے مل کر عرض کیا کہ ملازمت میں نیچین سال عمر کے بعد توسیع کے لئے جو کمیشن لاہور ڈویژن اور سرگودھا ڈویژن کے لئے مقرر ہوا تھا۔اس میں درخواست نہ دے سکا تو مجھے ملازمت میں توسیع نہیں ملی غلطی تو میری تھی۔اب میں چیف انجینئر محکمہ انہار کے دفتر لائل پور جا کر کوشش کرتا ہوں۔آپ سے دعا کی درخواست ہے۔انہوں نے بہت دعائیں دیں اور میر جسم پر ہاتھ پھیرتے ہوئے فرمایا۔آپ فکر ہی نہ کریں۔آپ کو کوئی پوچھے گا بھی نہیں بار بار بڑی آہستگی سے یہ فقرہ دہراتے رہے۔آنکھیں بند تھیں میری کمر پر ہا تھ پھیرتے رہے۔ان سے رخصت ہو کر لائل پور دفتر میں پہنچا۔انتخار علی صاحب ایس۔ای۔ہیڈ کوارٹر سے ملا۔انہوں نے فائل منگوائی اور تبا اگہ کمیشن میں آپ کا نام ہی نہیں تو توسیع کیسے ہو سکے گی نہیں سید معالاہور پہنچے کو کرنل عبد الحي انڈر سیکرٹری سے ملا۔انہوں نے کیس منگوا کر میرا سارا معاملہ سن کر کیس پر کچھ نوٹ دیا اور کہا کہ میں نے آپ کو پوری مدت کے لئے توسیع ملازمت دے دی ہے۔پندرہ دن میں نوٹیفیکیشن ہو جائے گا۔میں نے شکریہ ادا کیا۔جب نوٹیفیکیشن آیا تو اس میں کوئی ذکر نہیں تھا۔میں دوبارہ ان سے ملا۔انہوں نے ایک ایس۔او کو جو سند بھی تقابل کر ڈانٹا۔پھر مجھے بھیج دیا جو نوشفیکیشن آیا اس میں تمام تاریخیں غلط درج تھیں نہیں پھر ان کے پاس لاہور آیا تو اللہ تعالیٰ نے اپنا خاص تصرف دکھا کر کرنل صاحب کو بیمار کر دیا۔ہمیں ان کو ملنے ان کی کو بھی ایمیر لیس روڈ پر چلا گیا۔بیوی کو اندر بھیجا کہ صرف خیریت دریافت کرنے آیا ہوں۔آخر ایک بچی کے اصرار پر تئیں اندر