قندیلیں — Page 178
KLA ڈیڑھ سال کی بچی اور وفات مسیح کی دلیل۔حضرت مولانا عبد المالک خاں صاحب کے صاحبزاہ سے مکرم عبد الرب انور صاحب لکھتے ہیں کہ خاکسار کی بہن فرحت اختر الہ دین ابھی ڈیڑھ سال کی تھیں کہ آپ نے یعنی مولانا عبد المالک خاں صاحب نے انہیں کئی سوالات اور جوابات یاد کرائے۔ایک دلچسپ واقعہ ان کی تربیت پر روشنی ڈالتا ہے۔فرحت یا جی کو یہ یاد کرایا کہ اللہ کہاں ہے کے جواب میں انگلی آسمان کی طرف اشارہ کرتی۔دوسرے سوال کے جواب میں کہ حضرت مسیح کہاں ہیں ؟ ؟ ؟ - انگلی سے زمین کی طرف اشارہ کر ہیں۔اور یہ جواب سکھایا کہ فوت ہو گئے اور زمین میں مدفون ہیں۔ایک موقعہ پر ایک ہندو جو عیسائی ہو گیا تھا نے ابا جان سے سوال کیا کہ دین حق کا عقیدہ حضرت عیسی کی بابت کیا ہے تو اس پر ابا جان نے برجستہ فرمایا یہ تومیری بچی بھی بتا سکتی ہے۔چنانچہ باجی سے پوچھا۔اللہ کہاں ہے ؟ تو باجی نے انگلی کے اشارے سے جواب دیا۔اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام کہاں ہیں کے جواب میں زمین کی طرف اشارہ کیا کہ فوت ہو گئے ہیں اور زمین میں مدفون ہیں۔اس پر عیسائی نے کہا کہ احمدی تو اپنے بچے کو پیدا ہوتے ہی وفات مسیح کا عقیدہ سکھا دیتے ہیں۔الفضل ۲ مئی ۱۹۸۹ء۔تدبیر اور دعا مکرم سردار بشیر احمد انجینئر لکھتے ہیں کہ واپڈا کالونی حافظ آباد میں افواہ پھیلی کہ سردار بشیر نومبر میں ریٹائر ہو رہا ہے۔میں نے گاڑی پکڑی اور بیوی کے ساتھ