قندیلیں — Page 149
۱۴۹ کو پورا کرنے کا انعام فرمایا۔۱۹۹۵ د روزنامه الفضل ص ۲۰۴ اپریل ) بضع سنين مکرمہ مبارکہ قمر اہلیہ کیپٹن ڈاکٹر بشیر احمد صاحب تحریر کرتی ہیں کہ حضرت امام جماعت الثانی اور حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کے انتقال پر ملال کے بعد میرا معمول تھا کہ ہر دوسرے تیسرے روز حضرت مولانا غلام رسول صاحب را جیکی کے ہاں ملاقات کے لئے جاتی اور دعا کی درخواست کرتی۔اللہ تعالیٰ نے سات بیٹیاں عطا کی ہوئی تھیں۔ڈاکٹر صاحب کو دل کا حملہ ہو چکا تھا۔اس لئے ڈاکٹر صاحب کی زندگی کا وہم دل پر پڑا رہتا تھا۔ایک روز میں بہت گھبرا گئی۔حضرت مولوی صاحب کے پاس گئی اور انکو بہت اصرار سے کہا کہ آپ کا خدا سے ایک خاص تعلق ہے۔اللہ میاں سے پوچھ کر بتائیں کہ میرے شوہر کی عمر کتنی ہوگی فرمانے لگے فکر نہ کرو میں خدا سے دعا کروں گا۔دو روز بعد پھر گئی تو فرمانے لگے کہ خدا نے مجھے بتا دیا ہے۔پوچھنے پر فرمانے لگے کہ یہی دعا کرتے کرتے نظارہ نظر آیا کہ چھان پھٹکنے کی آواز آرہی ہے اور دانوں کی آواز کے ساتھ یہ آواز ملی ہوئی ہے :- ۷۲ =4×۱۲ اس کا مطلب ہے۔تمہارے میاں کی عمر ۷۲ سال ہوگی۔خاکسارہ نے عرض کیا۔مولوی صاحب یہ تو تھوڑی ہے اس وقت تو میری ساری بیٹیوں کی شادی بھی نہیں ہوئی ہوگی۔فرمانے لگے اتنی تو لو پھر اور مانگ لیں گے۔